لاہور: نائن زیرو جانے پر جے یو آئی کے کئی رہنما مولانا فضل الرحمان سے ناراض ہو گئے۔ مولانا فضل الرحمان پر حکومت اور ایم کیو ایم میں ثالثی کی کوشش سے دستبردار ہونے کیلئے دباؤ ہے اور اس بارے میں جلد اہم اعلان متوقع ہے۔ ایم کیو ایم کو استعفوں کی واپسی پر راضی کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کا نائن زیرو جانا پارٹی کے کئی لوگوں کو ناراض کر گیا۔ جے یو آئی کی مرکزی شوری کا اجلاس ہوا تو ثالثی سے دستبردار ہونے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ جے یو آئی کراچی کے سربراہ اور کراچی شوری کے کئی ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے البتہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے رہنماوں نے شرکت کی ۔ ذرائع کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان خود بھی حکومت اور ایم کیو ایم کے رویئے سے مایوس ہوئے ہیں اور شوری ارکان کی اکثریت نے بھی انھیں ثالثی سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ اگرچہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے لائحہ عمل اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا لیکن ثالثی کا معاملہ چھایا رہا اور جلد اہم اعلان متوقع ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours