فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی اہل کاروں کے درمیان آج لگاتار تیسرے روز بھی یروشلم کی الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے مسجد کے باہر جمع ہو کر پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اردن کی جماعت وقف، جو اس مسجد کو کنٹرول کرتی ہے، کا کہنا ہے کہ پولیس مسجد کے احاطے میں کافی اندر تک داخل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے جب کہ یہودی بھی اسے مقدس مانتے ہیں ہیں۔ بین الاقوامی براداری کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ فریقین امن سے رہیں اور کشیدگی بڑھانے سے اجتناب کریں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours