افغان صوبہ غور کی مقامی عدالت کا جج خاتون کو ناجائز تعلقات کے مقدمہ میں کوڑے مار رہا ہے |
افغان صوبے غور میں ایک جوڑے کو ناجائز تعلقات کا جرم ثابت ہونے پر سرعام سو سو کوڑے مارے گئے، دونوں کو بیس دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا،افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبہ غور کی عدالت نے ناجائز تعلقات کا جرم ثابت ہونے پر ایک جوڑے کو سو سو کوڑوں کی سزا سنائی،جس پر احاطہ عدالت کے اندر سرعام عمل کیا گیا، اکیس سالہ احمد اور بائیس سالہ زرمینہ کو بیس دن پہلے فیروز کوہ شہر سے گرفتار کیا گیا تھا دونوں کو جیل میں رکھا گیا اور مقامی عدالت نے سماعت کے بعد دونوں کو کوڑوں کی سزا سنائی، سزا پر عمل کے موقع پر مقامی حکام عدالتی افسر اور علاقہ کے لوگ موجود تھے مقامی عدالت کے جج عطا محمد نے کہا کہ احمد اور زرمینہ نے اعتراف گناہ کیا جس کے بعد دونوں کو سزا دی گئی، کوڑوں کی سزا کے بعد جوڑے کو رہا کر دیا گیا، تاہم زرمینہ کو اس کی سکیورٹی کے لئے ایک سیف ہائوس میں منتقل کر دیا گیا،،،،
Post A Comment:
0 comments so far,add yours