انیس سو پینسٹھ میں آج ہی کے دن لندن کے اخبار دی آبزرور نے خبردار کیا کہ کشمیر کی صورتحال ویت نام سے زیادہ خطرناک اور زیادہ اہم ہے، وفاقی وزیر خواجہ شہاب الدین نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر سیز فائر لائن پر بھارت کے جارحانہ اقدامات جاری رہے تو پاکستان کی افواج جواب دینے پر مجبور ہوں گی اور بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گی کہ وہ عمر بھر یاد رکھے گا، سیز فائر لائن پر لڑائی سے جنگ کے خطرات بڑھ گئے،،،، امریکہ نے کہا کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر راولپنڈی اور نئی دہلی سے رابطے میں ہے، پیر صاحبہ چوکی پر بھارتی قبضے کی کوشش ناکام ہوگئی اور ڈھائی سو بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ پینتیس زخمی ہوئے، آزاد جموں و کشمیر حکومت کے ترجمان نے بھارتی وزیر جنگ کے بیانات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا. بھارتی وزیر جنگ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں نو چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے. ترجمان نے کہا کہ بھارت مسلسل ناکامیوں کے بعد جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے، اسی دن بھارت نے اوڑی میں دو بریگیڈ فوج بھجوائی،،،، مجاہدین نے بھارتی فوج کو دندان شکن جواب دیا، وفاقی وزیر اطلاعات خان صبور نے کہا کہ بھارت کی مسلسل جارحیت پاکستان کو امن کی پالیسی بدلنے پر مجبور کر رہی ہے،اسی دن بھارت نے کان پور میں رشتہ داروں سے ملنے گئے کئی پاکستانیوں کو جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کر لیا،اسی دن پاکستان نے رن آف کچھ کے سرحدی تنازع پر بین الاقوامی ٹربیونل کے لئے نمائندہ نامزد کیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours