اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے براہ راست مذاکرات کریں،،،،،بان کی مون کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ خطے میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے،،،،،،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں،،،،،، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان سٹیفن جیرک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بان کی مون خطے میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں،،،،، لائن آف کنٹرول پر ہونے والی جھڑپوں پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی رپورٹیں بھی موصول ہو رہی ہیں،،،، ترجمان کے مطابق صورت حال میں بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کشیدگی کے خاتمہ کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،،،،، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے پر گذشتہ ہفتے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا،،،، اور اس امید کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ملکوں کی قیادت مذاکرات کی بحالی کے لئے اقدامات کرے گی،،،،،،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours