ہالی وڈ کے مشہور اداکار اور سابق گورنر کیلیفورنیا آرنلد شوارزنیگر کو این بی سی ٹی وی کے پروگرام ’سیلبرٹی ایپرنٹس‘ کے نئے میزبان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

شوارزنیگر سنہ 2016 میں پچھلے 11 سال تک اس پروگرام کی میزبانی کرنے والے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جگہ لیں گے۔

ٹرمپ اور این بی سی چینل کے راستے اس وقت جدا ہوگئے تھے جب ٹرمپ نے اس سال جون میں امریکہ میں آکر رہنے والے میکسیکو کے لوگوں کے بارے میں تضحیک آمیز کلمات کہے تھے۔ لیکن وہ اگلے امریکی صدارتی انتخابات میں امیدوار کی نامزدگی کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ٹرمینیٹر جیسی فلموں سی شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے آرنلڈ شوارزنیگر آٹھ سال کیلیفورنیا کے گورنر رہے۔ وہ سنہ 2011 میں گورنر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اداکاری کے شعبے میں واپس آگئے۔

این بی سی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ شو کے لیے آرنلڈ کا ذاتی جذبہ اور ان کی اداکاری کی دنیا میں واپسی نے ان کو مجبور کیا کہ آرنلڈ ہی کو شو کی میزبانی دی جائے۔

اس شومیں مشہور شخصیات ٹیموں کی شکل میں مختلف امور انجام دیتی ہیں۔ ہر ہفتے پروگرام کے آخر میں ایک آواز گونجتی ہے ’یو آر فائرڈ‘ ، یعنی آپ کو نکال دیا گیا ہے۔ شو کا نام پہلے ’دی ایپرنٹس‘ تھا جو بعد میں تبدیل کر کے ’سیلبرٹی ایپرنٹس‘ کر دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ سنہ 2004 سے اس شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

لیکن اس سال جون میں میکسیکو کےلوگوں کے بارے میں تضحیک آمیز الفاط کہنے کے بعد ٹرمپ اور این بی سی کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی جس کے بعد چینل نے مس یو ایس اے اور مس یونیورس مقابلوں کی نشریات منسوخ کردیں جن میں ٹرمپ بھی شراکت دار تھے۔

دونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے لوگوں پر امریکہ میں منشیات اور جرائم بڑھانے کا الزام لگایا تھا۔ یہ بات انھوں نے اس وقت کہی جب وہ اعلان کرچکے تھے کہ وہ اگلے صدارتی انتخابات میں ریپلکن امیدوار کے لیے نامزدگی کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نہ کہا تھا کہ ’وہ یہاں منشیات لارہے ہیں، وہ یہاں جرائم بڑھارہے ہیں، اور وہ ریپ کرنے والے ہیں۔‘

انھوں نے اس بات کا بھی عزم کیا کہ وہ میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر ایک اونچی دیوار بنائیں گے جو میکسیکو کے لوگوں کو بہت مہنگی پڑے گی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours