اسلام آباد........ملک میں شیڈول کے مطابق آئندہ سال مارچ تک ہونے والی مردم شماری ایک بار پھر ملتوی یا ختم کئے جانے کا خدشہ ہے ۔حکومت نے اس سال مردم شماری کرانے کا اعلان کیا تھا ،تاہم مردم شماری کے ذمہ دار ادارے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے ڈائریکٹر جنرل آصف باجوہ نے سرکاری اعلان کے پانچ ماہ بعد تصدیق کی کہ ایک سال تک جاری رہنے والے مردم شماری کے عمل کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت غو ر کر رہی ہے کہ کیا مردم شماری کو بالکل ختم کردیا جائے ،اس کی بجائے آبادی کے بارے میں نادرا کے اعدادو شمار کو آئندہ کی منصوبہ بندی اور ذرائع کی تقسیم کے لئے استعمال کیا جائے ۔مردم شماری کےلئے 14اعشاریہ پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،جن میں 6.9ارب روپے بیورو آپ اسٹیٹسٹکس کے لئے اور 7.4ارب روپے سیکوریٹی اور سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہیں ۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours