ہاکی انڈیا لیگ میں کھیل کو مزید جارحانہ بنانے کیلئے ہاکی کے قانون میں یکسر تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں اب فیلڈ گول کو ایک کے بجائے دو گول کے برابر تصور کیا جائے گا۔فرنچائز کی جانب سے انقلابی قرار دیے جانے والے اس نئے قانون کے تحت پینالٹی کارنر پر ہونے والے گول کو ایک ہی تصور کیا جائے گا لیکن فیلڈ گول پر ہونے والا گول کے دو برابر مانا جائے گا۔ہاکی انڈیا لیگ کی تکنیکی کمیٹی نے اس نئے قانون پر حال ہی میں دہلی میں ہونے والی ورکشاپ میں فرنچائز سے تبادلہ خیال کیا اور اس پر ممکنہ طور پر اگلے ایڈیشن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔اس نئے قانون کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی حمایت بھی حاصل ہے جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس قانون کے کامیاب ہونے پر اسے عالمی سطح پر بھی آزمایا جا سکتا ہے۔اس اقدام کا مقصد فیلڈ گول کے تناسب کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ جارحانہ اور اٹیکنگ ہاکی کو فروغ دینا ہے جہاں گزشتہ کچھ سالوں میں عام طور پر ٹیمیں پیر پر گیند مار کر پینالٹی کارنر کے ذریعے گول کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔اس عام تاثر ہے کہ شارٹ کارنرز کی وجہ سے فیلڈ گول کی اہمیت کم ہو گئی ہے اور خصوصاً ہندوستانی ٹیم فیلڈ گول کرنے کے شعبے میں کافی کمزور ہے۔لہٰذا اب حکام اس لیگ کے ذریعے فیلڈ گول کی تعداد بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ عالمی سطح پر بھی ہندوستانی ہاکی ٹیم فیلڈ گول کی تعداد بڑھانے میں کامیاب رہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours