کراچی/ کوئٹہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیا ہوئی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں اور بلوچستان میں بھی پیٹرول نایاب ہوگیا۔
آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی جانب سے 16 فیصد ٹوکن ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث پیٹرول کی ترسیل کا عمل رکنے سے پیٹرول نایاب ہوگیا۔ کراچی کے 60 فیصد سے زائد پیٹرول پمپوں پر پیٹرول دستیاب نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح حیدرآباد، سکھر اور میرپور خاص میں بھی پیٹرول نایاب ہوگیا اور پیٹرول پمپوں کا رخ کرنے والے صارفین خالی ہی لوٹ رہے ہیں۔
دوسری جانب پیٹرول کی ترسیل رکنے کے باعث کوئٹہ میں بھی پیٹرول کی فروخت نایاب ہوگئی اور جن پمپوں پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 90 روپے وصول کی جارہی ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours