گوہاٹی......بھارتی ریاست منی پور کی اسمبلی میں تین متنازع بلوں کی منظوری کےبعد ریاست میں فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ۔ریاستی وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگادی گئی۔ابھی مودی کی آبائی ریاست گجرات میں لگی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی کہ ایک اور بھارتی ریاست سلگ اٹھی۔بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کی اسمبلی میں متنازع بل کی منظوری کے بعد اچانک چوراچاند پورمیں فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے ریاست کے وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق فسادات متنازع بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد شروع ہوئے جس کے تحت ریاست کے باہر سے آنے والے افراد کو منی پور میں داخلے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت پڑے گی۔واقعے کے بعد علاقے میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا،پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours