کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما قمر منصور کو منگل کے روز انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کر دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سامنے رینجرز نے قمر منصور سے کی جانے والی تفتیش کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج خالدہ یاسین نے اس رپورٹ کی بنیاد پر قمر منصور کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
رینجرز کی رپورٹ میں کہا گیا قمر منصور بیمار ہیں اور ان سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔
قمر منصور کو 22 جولائی کو ایم کیو ایم کے ہیڈکواٹر نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
گرفتاری کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قمر منصور کو نوے دن کے جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا تھا۔
عدالت نے قمر منصور کو رینجرز کی تحویل میں دیتے ہوئے یہ حکم بھی دیا کہ ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
قمر منصور کے علاوہ نائن زیرو پر چھاپے میں انچارج رابطہ کمیٹی کیف الویٰ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنھی بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
اس سے قبل رینجرز نے 11 مارچ کو کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع پارٹی کے صدر دفتر نائن زیرو پر چھاپے کے دوران پارٹی کے رہنما عامر خان کو بھی گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران 60 سے زیادہ دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے بیشتر کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours