سرینگر....... مقبوضہ کشمیر میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگانے والے حریت رہنما مسرت عالم کو دوبارہ گرفتارکرلیاگیا، مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ نےمسرت عالم کی گرفتاری کوکالعدم قراردیا تھا۔ بھارتی پولیس نے عدالت کے حکم کو رد کرتے ہوئے کشمیری رہنما مسرت عالم کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جیل حکام نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کشمیری رہنما مسرت عالم کو آج رہا کیا لیکن مسرت عالم کے رہا ہوتے ہی بھارتی پولیس نے عدالتی فیصلے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کشمیری رہنما کو دوبارہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ نے 21 اگست کو مسرت عالم کی گرفتاری کالعدم قراردی تھی، مسرت عالم کو سری نگرکی ریلی میں پاکستانی جھنڈا لہرانے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours