کراچی.......کراچی میں کسٹم انٹيلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے کراچی آنے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد سونا برآمد کرلیا۔کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق نجی ایرلائن کے ذریعے دبئی سے کراچی آنے والے مسافر شہزاد کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ایک کلو سے زائد سونا برآمد ہوا ۔کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق گرفتار مسافر شہزاد نے ایمرجنسی لائٹس اور پنکھوں میں سونا چھپایا ہوا تھا، ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours