لاہور....... لاہور کی مقامی عدالت نے جعلی فوڈ ڈائریکٹر بن کر ہوٹلوں میں چھاپے مارنےاور رقوم ہتھیانے والی خاتون کو تین ساتھیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نام کی ناہید اختر مگر کام سارے جعلی ،جعلی فوڈ ڈائریکٹر بن کر ہوٹلوں ریستورانوں پر چھاپے مارتی رہی ،انجام بھی جلد پا لیا ،عدالت نے کارنامے سنے تو ملزمہ اور ساتھیوں اعجاز ، نعیم اور جمیل کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا ، سیدھا جیل بھیجنے کا حکم ۔ایک تو جعلی فوڈ ڈائریکٹر ، اوپر سے مقامی نیوز چینل میں بھی کام کرنے کا دعویٰ۔پیسے کا لالچ تھا،دھوم دھڑکے کی خواہش یا رعب شعب ڈالنے کا مزہ ،جھوٹ موٹ کی ڈائریکٹر کو ساری ایڈونچر مہنگی پڑی،خود بھی پکڑی گئی ،ساتھیوں کو بھی جیل کی ہوا کھانی پڑی ۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours