ٹوکیو: جاپان میں نارنجیوں کو خاص سانچوں میں اگا کر اب دل کی شکل کی نارنجیاں تیار کی جارہی ہیں جو لوگوں میں مقبول ہورہے ہیں۔

جاپان کے علاقے یواتامہ کے کسانوں نے 400 نارنجیوں کو دل کی شکل دینے کی کوشش کی جن میں 250 کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے میں کامیاب ہوئےاور دل کی شکل کی نارنجیاں بنائی گئیں۔

جاپانی کسان منڈارین قسم کی نارنجیوں کو دل کی شکل میں ڈھالنے کے لئے لکڑی کو تکونی شکل دے کر اس کے اوپر ایک سلاخ لگاتے ہیں۔ اس سانچے کو درخت سے لٹکا کر اس میں کچا پھل پھنسا دیا جاتا ہے۔

رواں سال دل کی شکل کی تمام نارنجیاں ہاتھوں ہاتھ اچھے داموں بک گئیں، لوگوں میں پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے کسانوں نے پہلے کے مقابلے میں زیادہ بڑی تعداد میں نارنجیوں کو دل کی شکل میں ڈھالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 برس قبل جاپان ہی کے کاشتکاروں نے دل کی شکل کے تربوز بیرون ملک برآمد کئے تھے ، کویت میں اس دل دار تربوز کی قیمت 351 امریکی ڈالرز تھی جو پاکستانی کرنسی میں 35 ہزار سے کچھ زیادہ بنتی ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours