سمووا: کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں پاکستان کے عبدالرحمان نے ویٹ لفٹنگ کی 77 کلو گرام کی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

سمووا میں جاری پانچویں کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں تمغے کی دوڑ کیلئے عبدالرحمان کو کیمرون، اسکاٹ لینڈ اور میزبان سمووا کے ویٹ لفٹرز سے سخت مقابلے کا سامنا تھا۔

انہوں نے مجموعے طور پر 242 کلو گرام کا وزن اٹھا کر پاکستان کو چاندی کے تمغے کا حقدار بنا دیا۔

اس موقع شائقین نے میڈل کیلئے جنگ میں چاروں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے پر ان کو خوب سراہا۔

یہ عبدالرحمان کی پاکستان کیلئے دوسری بڑی کامیابی ہے۔

اس سے قبل رواں سال جنوری میں انہوں نے دوحا میں ایشین یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں 39 سال بعد پاکستان کو سونے کے تمغے کا حقدار بنایا تھا۔

ادھر ٹینس کے مقابلے مزمل مرتضیٰ کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مقابلے سے باہر ہو گئے۔

اب تک پاکستان نے پانچویں کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں دو چاندی کے تمغے جیتے ہیں اور یہ دونوں ہی کامیابیاں ویٹ لفٹنگ کے شعبے میں حاصل کی ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours