اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پہل کرتے ہوئے اردو کی ویب سائٹ جاری کر دی ہے۔ امریکی سفارتخانے کی اردو ویب سائٹ پر پاکستانی شہریوں کی سہولیات کیلئے ویزا، امریکی شہری خدمات، وسائل، بزنس اور خبروں سمیت تمام تفصیلات درج ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 251 کے تحت قومی زبان اردو کے بلاتعطل عملی نفاذ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کی رو سے پاکستان کے تمام سرکاری اداروں میں اردو زبان رائج ہو جائے گی۔ مقابلے سمیت دیگر تمام امتحانات اردو زبان میں ہو سکیں گے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں 9 ہدایات وفاقی حکومت کو جاری کی ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours