اسلام آباد:اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں طلال چوہدری ، محمد زبیر اور دانیال عزیز نے پریس کانفرنس کی، جس کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ضمنی انتخاب ہمارے اورہمارےسیاسی مخالفین کے لیے بہت اہم ہیں۔ چودھری سروراتحاد کے لیے پیپلزپارٹی کے پاس خود چل کرگئے،پی ٹی آئی گھبراہٹ کا شکارہے۔ضمانتیں ضبط ہونے کے خدشے کیوجہ سے پی ٹی آئی اتحاد کررہی ہے۔ محمد زبیر نے مزید کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ کرپشن ختم ہوگئی ہے، مشرف کے دورمیں کرپشن کا گراف بہت اوپرتھا ۔اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ عمران کا نام بجا طور پر قلا بازی خان رکھا گیا ہے،عمران خان ہرچیزپرکلا بازی لیتے ہیں ،پی ٹی آئی ہرضمنی الیکشن ہاری ہے،سونامی لانے والی جماعت مچھلی کی طرح تڑپ رہی ہے،تحریک انصاف کوگلگت بلتستان کے الیکشن میں بری طرح شکست ہوئی،اورابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،پی ٹی آئی عدالت ضرورجائے ،سامنا کرنے کے لیے تیارہیں ۔ سونامی لانے والے چوہوں کی طرح بھاگ رہے ہیں ،ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔حکومت کے پاس نیب کا اختیارنہیں ہے، کرپشن کے حق میں کوئی نہیں ہے، پی ٹی آئی والے کرپشن کا راگ الاپ کرجمہوری اداروں کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، برے لوگ ہرجگہ ہوتے ہیں۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ7 جماعتی اتحاد کا الائنس ثابت کرتا ہے کہ کوئی اکیلی جماعت (ن) لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکتی،پی ٹی آئی اتحاد اپنے آپ کو بچانے کے لیے کررہی ہے،ہم اسٹے میں نہیں عوام کی عدالت میں گئے ،پی ٹی آئی میں وجہیہ الدین جیسے لوگ پارٹی سے باہرہیں ،اورعبدالعلیم خان قبضہ گروپ ہے ،جس نے غریبوں کی زمینوں کوبھی نہیں چھوڑا ۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ یہ سب کرپٹ لوگ ہیں،جن کا ایک دن احتساب ہونا ہے، پی ٹی آئی نےمنظووٹوکے گھرجاکرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بھیک مانگی،جسٹس وجیہ الدین کی رپورٹ میں جہانگیرترین ،عبدالعلیم خان کے نام شامل ہیں،جو پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کوالٹی بتاتی ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن کم ہوئی ہے،کرپشن کوختم کرنے کے لیے کوشیش جاری ہیں۔عوام ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے،تحریک انصاف اب پی ٹی آئی (کیو) بن گئی ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours