کابل: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان سے جاری پاکستان مخالف مہم بند کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریکا کے تحت افغان ترقی کے مقصد کی حمایت کرتا ہے۔
کابل میں چھٹی علاقائی اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ و قومی سلامتی کے امور سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ پاکستان ریکا کے تحت افغان ترقی کے مقصد کی حمایت کرتا ہے اور ہم یہاں ریل، روڈ توانائی اور تجارتی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں جب کہ پشاور جلال آباد اور چمن بولدک ریل لنک پر تیزی سے کام جاری ہے جو 2016 میں مکمل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادری راہداری منصوبہ خطے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کابل میں افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے افغانستان میں پاکستان مخالف موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپنے سفارتخانے کے حکام کی سیکورٹی سے متعلق پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا جب کہ افغانستان سے جاری پاکستان مخالف مہم بند کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ مشیر خارجہ نے افغانستان کے ساتھ دوستانہ ، براردرانہ اور اچھے ہمسائیگی کے تعلقات برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours