انیس سو پینسٹھ میں آج کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھمبر سیکٹر میں دشمن کے تین لڑاکا طیارے مار گرائے۔ دشمن کے پانچ سو افسر اور سپاہی جنگی قیدی بنا لئے گئے۔ آزاد کشمیر کی فوجوں نے مقبوضہ کشمیر میں دشمن سے چھینے گئے علاقوں میں اپنی پوزیشنیں مضبوط بنا لیں۔ بھمبر سیکٹر میں پاک فضائیہ ہیلی کاپٹر پائلٹ نے جرات و بہادری کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے اکیلے ہی دشمن کے تیس فوجی جنگی قیدی بنا لئے۔ مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین سے جھڑپ میں اڑتالیس بھارتی فوجی مارے گئےاور چونتیس زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج مجاہدین کے حملہ میں پسپا ہو کر اسلحہ سے بھری چوکی چھوڑ کر فرار ہو گئی۔ بھارتی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تھانٹ کی جنگ بندی کی اپیل مسترد کر دی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ بھارت کو غیر علانیہ جنگ کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی مرر نے خبر شائع کی کہ برطانوی اسلحہ سازفیکٹریوں نے پیداوار بڑھا لی ہےاور بھارتی فوج کے لئے سپیشل میزائل تیار کئے جا رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریہ میں لکھا کہ ڈپلومیسی ناکام ہو چکی ہےاور عالمی طاقتیں کسی بھی طریقے سے مداخلت کے قابل نہیں رہیں،اب واحد امید سکیورٹی کونسل ہے جو اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کشمیر میں امن فوج بھجوائے۔ ملائشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے انڈونیشین مسلمانوں نے بڑی ریلی نکالی اور انڈیا مردہ باد کے نعرے لگائے۔ امریکہ میں بھارےی سفیر بی کے نہرو نے اعتراف کیا کہ بھارت کشمیر میں امریکی اسلحہ استعمال کر رہا ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours