اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو بائیس کا ضمنی الیکشن عدلیہ کی بجائے الیکشن کمیشن کے آفیسرز سے کروانے کا فیصلہ کر لیا۔این اے ایک سو بائیس اور این اے ایک سو چون کے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ گیارہ اکتوبر کو ہوگی ، الیکشن کمیشن نے اس مرتبہ ضمنی الیکشن عدلیہ کی زیر نگرانی کرانے کی بجائے الیکشن کمیشن کے آفیسرز کی زیر نگرانی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں این اے ایک سو بائیس میں بنوں کے ریجنل الیکشن کمشنر ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ این اے ایک سو چون کے لیے بھی ڈسٹرکٹ اور ریٹرننگ آفیسرز الیکشن کمیشن کے ہی آفیسرز ہوں گے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours