کراچی :ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کی رشید گوڈیل سے تفصیلی ملاقات میں رشید گوڈیل نے بتایا کہ انھوں نے حملہ آوروں کو نہیں دیکھا ، صحت بہتر ہونے پر بیان ریکارڈ کراؤں گا۔نجی ہسپتال میں زیر علاج ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل روبہ صحت ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے رشید گوڈیل سے تفصیلی ملاقات کی ہے اور سوالات کئے۔پولیس حکام نے رشید گوڈیل سے ان کی آمدو رفت اور راستوں سے متعلق سوال پوچھا ، حملہ والے دن آپ کہاں کہاں گئے تھے ، روزانہ کس راستے سے گھر آتے اور جاتے تھے ، کوئی پراپرٹی کا جھگڑا تو نہیں ؟پولیس کے سوالات پر رشید گوڈیل نے کہا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔ رشید گوڈیل نے پولیس حکام کو بتایا کہ انھوں نے کسی ملزم کو نہیں دیکھا ۔ طبیعت بہتر ہونے پر مکمل بیان دوں گا ، بات چیت کے دوران رشید گوڈیل کو بولنے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر 18 اگست کو بہادر آباد کے علاقے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours