بھارتی ریاست راجستھان میں بی جے پی کی حکومت نے گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے بعد عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دیں۔ دوسری طرف ممبئی ہائیکورٹ نے گوشت کی فروخت پر پابندی کے خلاف حکم امتناعی تو جاری کر دیا لیکن گائے کے ذبیحہ پر پابندی میں مداخلت سے انکار کر دیا۔ بھارتی ریاست راجستھان میں پی جے پی کی حکومت نے گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے نادر شاہی حکم کے بعد مسلم دشمنی کی نئی مثال قائم کر دی۔ جمہوریت اور سیکولرزم کے دعویدار بھارت میں مسلمانوں کو عید منانے سے روک دیا گیا۔ بی جے پی حکومت نے نیا آرڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق راجستھان میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام نجی و سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا حکم دیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں میں انتہا پسند ہندو گروپ آر ایس ایس اور بی جے پی کے بانی لیڈر دین دیال اپادھیائے کی سالگرہ تقریبات منانے کا حکم دیا گیا ہے،،،،، دوسری طرف ممبئی ہائیکورٹ نے گوشت کی فروخت پر پابندی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا لیکن جانوروں کے ذبیحہ کے معاملے میں مداخلت سے انکار کر دیا،،،،، گوشت کی فروخت پر پابندی کے خاتمہ کے عدالتی حکم پر انتہا پسند ہندوئوں نے شدید احتجاج کیا اور سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours