بھارتی شہر اڑیسہ میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت کی افواہ پر تعزیتی اجتماع کے بعد اسکول بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے ہیڈماسٹر کملا کانتا داس کو معطل کرکے مجرمانہ انکوائری شروع کر دی۔اڑیسہ کے ضلع بالا سور میں پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کملاکانتا داس نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی موت کی افواہ پر اسکول اسٹاف اور طلبہ کو اکٹھا کیا، ایک تعزیتی اجتماع کے بعد اسکول ایک دن کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا۔ یہ خبر پھیلی تو میڈیا میں بھی آ گئی اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں بھی آئی۔ ضلعی کنٹرولر ایجوکیشن نے ہیڈ ماسٹر کو فوری معطل کر دیا اور مجرمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours