خیبر ایجنسی: جمرود میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر خودکش بم دھماکے میں خاصہ دار فورس کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں باب خیبر کے قریب واقع پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر عین اس وقت دھماکا ہوا جب پولیٹیکل لائن افیسر اپنی گاڑی میں نکل رہے تھے تاہم وہ خود اس دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 58 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خاصہ دار فورس کے اہلکار بھی شامل تھے۔دھماکے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 5 زخمی دم توڑ گئے جب کہ کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے 4 اہلکار اور 2 راگیر شامل ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا، واقعے کے بعد حملہ آور کے اعضا اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جب کہ دھماکے کی جگہ سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا مہتاب خان عباسی نے دھماکے میں شہید خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیٹکل انتظامیہ سے دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امن و سلامتی میں خاصہ دار فورس کی قربانیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours