اکتوبر 2015


اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کا قتل عام شروع کر دیا۔ ایک فلسطینی نوجوان جو اسرائیلی فوج پر پتھر پھینک رہا تھا، اسرائیلی فوج کی اسٹیل کی گولیوں سے زخمی ہو کر گرا۔ ایک اسرائیلی فوجی نے اسے اٹھانے یا حراست میں لینے کے بجائے چند فٹ کی دوری سے گولی ماردی۔ اس نوجوان کو گولیاں مارنے کے بعد اسرائیلی فوجی کے دو اور ساتھی بھی آگئے اور بے بس فلسطینی کو تڑپتا دیکھتے رہے
مائیکروسافٹ کی اپلیکشن اسکائپ کے ساتھ آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں اور کی بورڈ کی مدد سے چند الفاظ تحریر کرکے انہیں موجیز، اموٹیکون، فائلز، ٹیکسٹ فارمیٹنگ اور دیگر فیچرز کے ساتھ دوستوں کو ارسال کرسکتے ہیں مگر اس میں ایک فیچر ایسا بھی چھپا ہے جس کا اثر افراد کو علم ہی نہیں۔

جی ہاں اسکائپ کی مدد سے آپ اپنے دوستوں اور گھروالوں کو انسٹنٹ میسجز تو ارسال کرتے ہی ہے مگر جب وہ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو تو پھر کیا کریں ؟ تو اس کا جواب اسکائپ ایس ایم ایس فیچر میں چھپا ہے۔

یہ وہ فیچر ہے جو اکثر اسکائپ صارفین کو معلوم ہی نہیں۔

اگر آپ اپنے کمپیوٹر سے اسکائپ استعمال کرتے ہوئے ایس ایم ایس بھیجنا چاہتے ہیں تو اپنے پاس ایڈ افراد کے موبائل نمبر ان کی اسکائپ پروفائل میں شامل کرلیں۔

اس کے لیے آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر اسکائپ کی سائٹ کھولیں اور کسی دوست کے آئیکون پر ماﺅس سے رائٹ کلک کریں اور اس کے بعد ویو پروفائل کے آپشن پر کلک کریں۔

اب اس پروفائل کے اسکائپ نام کے نیچے موبائل نمبر لکھ کر ایڈ کرکے سیو کا آپشن منتخب کرلیں۔

اس کے بعد آپ کو پیغامات ارسال کرنے کا طریقہ کار انسٹنٹ میسج سے تبدیل کرکے ایس ایم ایس کرنا ہوگا جو کہ آپ کے انسٹنٹ میسج باکس کے اوپر ہی ہوتا ہے۔

ایس ایم ایس منتخب کرنے پر آپ کے پیغام انسٹنٹ میسجز کی بجائے موبائل فون پر مختصر پیغام کی شکل میں ارسال ہونے لگے گے۔

اگر آپ کو کوئی دوست یا رشتے دار ایسا ہو جو اسکائپ استعمال نہ کرتا ہو تو بھی آپ اسے ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں جس کے لیے اسکائپ کی سائٹ اوپن کریں، پھر مینیو بار میں جاکر کانٹیکٹس اوپن کریں۔

اب ایڈ کانٹیکٹ کا آپشن منتخب کرکے دوست کا فون نمبر سیو کردیں۔

اب اوپن ہونے والی ونڈو میں اس کانٹیکٹ کا نام اور نمبر ڈالیں اور پھر ایڈ نمبر پر کلک کریں۔

ایک بار جب آپ کسی نمبر کو بطور کانٹیکٹ سیو کرلیں گے تو آپ دیگر کانٹیکٹس کی طرح اسے بھی آسانی سے ایس ایم ایس بھیج سکیں گے۔
نئی دہلی : ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کے بیٹے شعبان بخاری کی ہندو لڑکی سے شادی کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے.

قبل ازیں ہندوستانی میڈیا نے خبریں نشر کی تھیں کہ شعبان بخاری ہندو لڑکی سے شادی کر رہے ہیں.

انڈیا ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہی امام سید احمد بخاری نے اس خبر کو ایک مسلم رہنما کی جانب سے سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شعبان کی ایک مسلمان مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنی والی لڑکی سے شادی ہو رہی ہے.

سید احمد بخاری نے مزید کہا کہ جس لڑکی سے شادی کی جا رہی ہے وہ اسلامک اسٹڈیز کی طالبہ ہے۔

انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شعبان بخاری اور ہندو لڑکی، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا، گزشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں.

شعبان بخاری جس لڑکی سے مبینہ شادی کے خواہش مند ہیں اس کا تعلق ہندوستان کے شہر غازی آباد سے ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ شاہی امام پہلے اس شادی کے خلاف تھے لیکن لڑکی کی طرف سے اسلام کے مطالعے اور اس کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے پر رضامندی ظاہر کرنے پر وہ اس شادی کے حوالے سے راضی ہوئے۔

شاہی امام کے بیٹے اور مستقبل کے شاہی امام کی شادی کی تقریب رواں برس 13 نومبر کو طے پائی ہے جبکہ دعوت ولیمہ 15 نومبر کو ہوگی۔

لائیو انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی جامع مسجد کے آفس انچارج امان اللہ نے شعبان بخاری کی ہندو لڑکی سے شادی کی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شاہی امام کو اتر پردیش کی پنچائیت کے انتخابات سے قبل بدنام کرنے کی سازش ہے، تاہم انہوں نے شعبان بخاری کی رواں سال نومبر میں شادی طے پائی جانے کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ سید احمد بخاری نے گزشتہ سال نومبر میں شعبان بخاری کو اپنا جانشین اور نائب امام مقرر کیا تھا۔

خیال رہے کہ 4 روز قبل اتر پردیش کے ڈسٹرکٹ دادری میں ایک گاؤں میں 50 سالہ مسلمان شخص کو گائے کا گوشت کھانے کی افواہوں پر تشدد کرکے ہلاک جبکہ ان کے 22 سالہ بیٹے کو شدید زخمی کردیا گیا.

محمد اخلاق کی ہلاکت کے بعد اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے، ایسے میں شاہ امام کے بیٹے کے ہندو لڑکی سے شادی کے فیصلے کے سامنے آنے کو ہندوستانی میڈیا نے ہندو مسلم کشیدگی کم ہونے کے لیے ایک موقع بھی قرار دیا.
لاہور: وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کے حلقہ این اے-122میں ضمنی الیکشن میں پی ایم ایل-ن کے امیدوار اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی الیکشن مہم میں صوبائی وزرا اور ارکان پنجاب اسمبلی کی نیم دلانہ دلچسپی پر ناراضی ظاہر کی ہے۔

شہباز شریف کے بیٹے اور قومی اسمبلی کے رکن حمزہ شریف حلقے میں سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن اطراف کے حلقوں سے منتخب ن-لیگی ارکان اسمبلی کا کردار بھی ایاز صادق کی مہم کیلئے انتہائی اہم ہے۔

ن-لیگ کے ایک رہنما نے بتایا کہ وزیر اعلی نے لاہور کے منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو ہدایت دی کہ حکمران جماعت اور پی ٹی آئی کے درمیان مقابلے کو ہلکا نہ لیں اور ایاز صادق کیلئے موثر مہم چلائیں۔

پنجاب کے وزرا رانا مشہود، بلال یسین اور مجتبی شجاع الرحمان جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی غزالی بٹ، ماجد ظہور، ملک وحید اور عمران نذیر سے خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ وہ مہم میں دلچسپی لیں۔

ذرائع کے مطابق، شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ن-لیگ کے صوبائی وزرا اور ارکان صوبائی اسمبلی بھرپور گھر گھر مہم چلائیں۔

ان ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ حلقے کے لوگوں کے مسائل کو سنیں اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں۔

حلقے میں الیکشن مہم میں مصروف ایم پی اے غزالی بٹ نے ڈان کے رابطہ کرنے پر وعدہ کیا کہ وہ فارغ ہو کر وزیر اعلی کی ہدایات کی خبروں پر اپنا ردعمل دیں گے لیکن انہوں نے دوبارہ رابطہ نہیں کیا۔

ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان ہفتہ کو دن بھر الیکشن مہم چلاتے رہے جبکہ حمزہ شہباز نے حلقے میں جلسہ کیا ۔

ن-لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے حلقے میں الیکشن مہم کے دوران خطیر رقم خرچ کرنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے والے پی پی پی کے امید وار بیرسٹر عامر حسن نے ڈان کو بتایا کہ حکمران جماعت کی قیادت این اے-122 میں مسائل حل کرنے میں ناکامی پر پریشان ہے۔
اسلام آباد: عمران خان کے ایک سابق قریبی معتمد اور پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات اکبر ایس بابر کے پارٹی پر مبینہ مالی کرپشن اور قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمے نے اس وقت نیا رخ اختیا ر کر لیا جب پارٹی کو غیر ملکیوں کی جانب سے مبینہ فنڈز ملنے کے دستاویز ی ثبوت سامنے آ گئے۔

اکبر بابر کا کہنا ہے کہ ان دستاویزی شواہد سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت نے پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2002 اور پولیٹکل پارٹیز رولز 2002 کی مختلف شقوں کی سریحاً خلاف ورزی کی۔

بابر نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تین سالوں سے منتظر تھے کہ پی ٹی آئی قیادت مالی بے ضابطگیوں کےاس دستاویزی ثبوت کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لےگی لیکن ایسا نہ ہوا۔

بابر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس قانونی راستہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا لہذا نومبر، 2014 کو ایک کیس دائر کیا گیا جس کی پہلی سماعت 19، جنوری 2015 کو ہوئی۔

بابر نے کہا کہ مارچ، 2013 میں عمران خان کے مقرر کردہ پی ٹی آئی کے خصوصی آڈیٹر کو پوری معلومات فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی انہیں 2013 میں عام انتخابات کیلئے پارٹی کو ملنے والے عطیات اور اخراجات کے آڈٹ کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ 2011 میں پارٹی کے اندر ہوئی مبینہ کرپشن پر تیزی سے کارروائی کرنے کے بجائے عمران خان نے الزامات مسترد کرتے ہوئے بد عنوانوں کا تحفظ کرتے ہوئے ان کی سرپرستی جاری رکھی۔

الیکشن کمیشن نے بابر کی دائر پٹیشن پر تفصیلی غور کے بعد اپریل، 2015 میں پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کیا۔

یہ حکم پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی آڈٹ رپورٹس کے جائزہ کے بعد دیا گیا۔ تاہم، ان رپورٹس میں غیر ملکی فنڈنگ کی معلومات موجود نہیں تھیں۔

چھ مئی کو ہونے والی اگلی سماعت پر غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات فراہم کرنے کے بجائے پی ٹی آئی نے اپنا وکیل تبدیل کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کی خدمات حاصل کر لیں۔

منصور خان نے غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات فراہم کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر بابر کی درخواست کی سماعت کرنے کے اختیار کو چیلنج کر دیا۔

پچھلی سماعتوں میں پی ٹی آئی نے دعوی کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی سالانہ آڈٹ رپورٹس میں پارٹی کو ملنے والے تمام فنڈز کی مکمل تفصیلات موجود ہیں۔

تاہم ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ان سالانہ رپورٹس کی جانچ پڑتال کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل غیر ملکی فنڈز کی تفصیلات دکھانے میں ناکام رہے۔

پی ٹی آئی وکیل کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے جمع کرائی گئی رپورٹس کو قبول کر لیا تھا ، لہذا کمیشن اب ان رپورٹس کے مستند ہونے پر سوال نہیں اٹھا سکتا۔

اس پر چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع نے ملنے والے غیر ملک فنڈز کے ڈھیروں شواہد سامنے آئے ہیں لہذا کمیشن ان رپورٹس کی جانچ پڑتال کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مختلف سماعتوں کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل کو خبردار کیا کہ معاملہ انتہائی حساس ہے لہذا وہ دلائل دیتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

اکبر بابر کے وکیل احمد حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے شروع میں غیر ملکی فنڈنگ سے انکار کیا جبکہ اس کاخلاف قانون ایک ڈالر اکاؤنٹ بھی ہے جس میں آنے والی تمام رقم منے لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے۔

اکبر بابر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پی ٹی آئی کیس کی سماعت کے دوران مسلسل اپنا موقف تبدیل کرتی رہی۔

سماعت کے دوران ایک موقع پر پی ٹی آئی نے مبینہ طور پر غیر ممنوعہ امریکی ذرائع سے ملنے والےغیر قانونی2.3 ملین ڈالرز فنڈز کے پیش کردہ شواہد کے مستند ہونے پر سوال اٹھائے۔

اکبر بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دستخطوں سے امریکا میں رجسٹرڈ ’لمیٹڈ لائبیلٹی کمپنی‘ کے پانچ میں سے تین بورڈ آف ڈائریکٹرز امریکی شہری ہیں۔’اسی طرح غیر ملکی کمپنیوں اور غیر ملکی اشخاص نے بھی پی ٹی آئی کو فنڈز دیے جو خلاف قانون ہے‘۔

بابر کے مطابق، 15 ستمبر، 2015 کو ہونے والی آخری سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل انور مصور نے تسلیم کیا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی سیاسی پارٹی کو غیر قانونی ذرائع سے ملنے والے فنڈز ضبط کرنےکا مکمل اختیا ر رکھتا ہے۔

کیس کی سماعت مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جس کا اعلان آٹھ اکتوبر کو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عمران خان بار ہا پارٹی کو ملنے والے فنڈز میں بے ضابطگیوں کو مسترد کرتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے رابطہ کرنے پر کہا ’انتہائی بدقسمتی ہے کہ اکبر بابر جیسے پارٹی کے کچھ سابق ارکان ذاتی عناد کی وجہ سے الزام تراشیوں میں مصروف ہیں‘۔

انہوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی قیادت ہمیشہ سے پارٹی فنڈز کے حوالے سے ایماندار رہی جبکہ پی ایم ایل-ن اور پی پی پی سمیت دوسری سیاسی پارٹیاں منی لانڈرنگ میں ملوث رہی ہیں۔
ماسکو: جانوروں پر کامیاب آزمائش کے بعد روسی ماہر نے لمبی عمر پانے کے لئے لاکھوں سال قدیم بیکٹیریا اپنے جسم میں داخل کیا ہے۔

ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدان اناتولی پروشکوف نے سائبیریا کے مستقل برف میں رہنے والے علاقے سے 35 لاکھ سال قدیم بیکٹیریا دریافت کیا ہے۔ اس بیکٹیریا کا نام بیکیلس ایف ہے اور اسے جب چوہوں کے جسم میں داخل کیا گیا تو وہ زیادہ چاق و چوبند اور صحت مند دکھائی دیئے۔ اس کے بعد اناتولی نے اسے اپنے جسم پر آزمانے کا فیصلہ کیا ۔ دوسرے روسی ماہرین کے مطابق یہ قدیم بیکٹیریا انسان کو طویل عمر دے سکتےہیں۔ سائبیرین ٹائمز کے مطابق سائنسدان اناتولی اپنے جسم میں بیکٹیریا داخل کرنے کے بعد بہت بہتر ہیں اورانہیں دو سال سے زوکام نہیں ہوا اور اس کے مثبت اثرات بہت واضح طورپر دیکھے جاسکتے ہیں۔

اناتولی کے مطابق ان کی طبیعت میں جو بہتری واقع ہوئی ہے وہ اسے بیان نہیں کرسکتے اور یہ حقیقت ہے کہ جسم میں داخل کئے گئے بیکٹیریا کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں لیکن بیکٹیریا پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس کے فوائد واضح ہوسکیں۔ ایک اور تجربے میں ایک چوہیا میں اس بیکٹیریا نے طویل عمر میں بھی نسل بڑھانے کی صلاحیت برقرار رکھی اور بعض چوہیا دیر سے بوڑھی ہوئیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بیکٹیریا خود لاکھوں برس سے زندہ ہے اور اس کے راز سے پردہ اٹھانا ابھی باقی ہے۔ بروشکوف نے دعویٰ کیا کہ اس علاقے کے مقامی لوگ بہت طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں اور وہ ایسا پانی پیتے ہیں جن میں یہ بیکٹیریا موجود ہوتےہیں۔
کیلیفورنیا: کمپیوٹر کی ترقی نے انسان کو بے شمار صلاحیتیں اور قوت دے دی ہے اور یہ سفر رکا نہیں بلکہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اسی لیے ایک سائنس دان نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانی دماغ میں چھوٹا سا روبوٹ فٹ کرکے اسے انٹرنیٹ سے کنیکٹ کردیا جائے تو اس میں غیر معمولی اور سپر نیچرل طاقت اور ذہانت پیدا ہوجائے گی۔

گوگل کی کے لرننگ پراجیکٹس پرکام کرنے والے اورمستقبل کو اپنی انگلیوں پر گننے والے عالمی شہرت یافتہ سائنس دان رے کرزویل کا کہنا ہے کہ وہ اس منصوبے پرکام کررہے ہیں کہ انسانی دماغ میں نینو روبوٹ یعنی چھوٹا روبوٹ فٹ کرکے اسے کلاؤڈ بیسڈ کمپیوٹر نیٹ ورکس سے جوڑ دیا جائے تو اس میں ایسی صلاحیتیں پیدا ہوجائیں گی جو غیرفطری اورحیرت انگیز ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ 2030 تک انسانی دماغ کے سننے اور دیکھنے والے خاص حصے ’نیوکارٹیکس‘ میں نینو روبوٹ کو لگا دینے کی ٹیکنالوجی پرکام مکمل ہوجائے گا جس کی بدولت انسانی دماغ براہ راست پوری دنیا سے لنک ہوجائے گا۔

یونیورسٹی آف موفیٹ فیلڈ کیلیفورنیا کی ایک تقریب سے خطاب میں میں ان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کی بدولت انسان کے جذبات اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے، یہ صلاحیت انسانی دماغ میں موجود معلومات اور صلاحیتوں کو کلاؤڈ کی مدد سے کئی گنا بڑھا دے گی اور یوں مصنوعی ذہانت ( آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا استعمال کرتے ہوئے انسان میں سپر نیچرل طاقت اور صلاحتیں پیدا کی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوبصورتی، محبت، تخلیق اور ذہانت سب کچھ نیوکارٹیکس (دماغ کے مخصوص حصے) میں جمع ہوتا ہے اور اب وہ اس کارٹیکس کو وسیع کرنے کے منصوبے کو مکمل کررہے ہیں تاکہ ان صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے جس کے نتیجے میں کوئی بھی انسان زیادہ تخلیقی، زیادہ مزاح نگار، بہترگلوکاراور اپنی محبت کے جذبے کا زیادہ اظہار کرنے جیسی بے شمار صلاحیتوں کا مالک بن جائے گا۔

سائنس فنکشن فلموں میں انسانی جسم میں نینو مشینز لگانے کے مناظر اکثر دیکھنے میں آتے ہیں جس سے انسانی دماغی صلاحتیں کئی گنا بڑھ جاتی ہے جیسے ٹی وی سیریز اسٹار ٹریک میں انتہائی چھوٹے مالیکیولر روبوٹ انسانی جسم میں داخل کیے جاتے ہیں جو جسم کی تباہی کی صورت میں خلیوں کی مرمت کرکے اسے پہلے جیسا کردیتی ہے اسی لیے سائنسدان کرزویل کا کہنا ہے کہ اس تھیوری کے مطابق ڈی این اے کی مدد سے ایسے روبوٹ تیار کئے جا سکتے ہیں جسے دماغ میں انجیکٹ کرکے ویسی ہی صلاحتیں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

گزشتہ سال سانس دانوں نے اس طرح ڈی این اے ’اوری‘ گامی سے بنائے گئے روبوٹ لال بیگ میں لگا کر تجربات کیے جسے ابتدائی روبوٹ بنانے کی جانب پہلا قدم قراردیا گیا جس نے جسم کی مخصوص پروٹینز سے ٹکرانے کے بعد بنیادی لاجیکل آپریشنز انجام دیے۔ دوسری جانب کچھ سائنس دانوں نے ان نینو روبوٹ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ان ڈیوائسز کی صلاحیت محدود ہو اور یہ زیادہ موثرثابت نہ ہوں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے میکینیکل انجینئر پروفیسرجیمس فرینڈ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پُراسرار چیزوں کو دماغ جیسے نازک حصے میں انجیکٹ کرنا اور پھر اسے وہاں چھوڑدینا خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔
برسبین: جدید سائنس نے جہاں انسان کو خلا کی وسعتوں میں پہنچا دیا ہے تو وہیں میڈیکل سائنس نے اپنی شاندار ترقی سے انسانیت کی بیش بہا خدمت کی ہے اور ایسے معجزاتی آپریشن کیے جس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور اسی سائنس کا ایک معجزہ سامنے آیا آسٹریلیا میں جہاں ڈاکٹرز ایک حادثے میں تن سے سر جدا ہوجانے والے بچے کے سر کو سرجری کے ذریعے واپس جوڑ کر اسے نئی زندگی دلانے کا باعث بن گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ماہ کا بچہ جیکسن ٹیلر اپنی بہن اور والدہ کے ساتھ کار میں محو سفر تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والی کار سے ان کی کار ٹکرا گئی جس میں جیکس شدید زخمی ہوگیا اور اس کی گردن سر سے جدا ہوگئی جس پر جیکس کو فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے برسبین کے جدید ترین اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی سرجری شروع کردی۔ 6 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس سرجری کے ذریعے نہ صرف بچے کا سر واپس لگا دیا بلکہ اسے نئی زندگی عطا کردی۔

آسٹریلیا میں گاڈ فادر آف اسپائنل سرجری کرنے والے ڈاکٹر اور سرجری کے سرجن جیف آسکن نے گردن کے ساتھ ہالو ڈیوائس کو لگایا جبکہ اس کو جوڑنے کے لیے تار کا باریک گرین ٹکڑا استعمال کیا جبکہ ہڈیوں کو گرافٹ کرنے کے لیے جیکس کی رگوں کا استعمال کیا۔ سرجن کا کہنا تھا کہ کئی بچوں کا اس طرح آپریشن کیا جا چکا ہے جس میں کم ہی بچے زندہ رہ سکے تاہم اس طرح کے آپریشن سے اگر کوئی زندہ بچ جائے تو پھر بھی زندگی بھروہ اپنی گردن کو حرکت نہیں دے سکتے۔
آج تک آپ لوگوں نے کالے کوے ہی اڑتے اور کائیں کائیں کرتے دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ملوا رہے ہیں ایسے کوے سے جو رنگت میں بھی دوسرے کوؤں سے مختلف ہے اور اس کی خوراک مرغی کا قیمہ اور دیسی گھی کی چوری ہے۔

سفید کوا سرگودھا کے ایک شہری نے پال رکھا ہے، ظفراللہ چوک کے قریب رہنے والے محمد ارشد نے نایاب کوے کو پالتوے پرندے کے طور پر رکھا ہوا ہے۔ محمد ارشد کا کہنا ہے کہ انھیں سرگودھا کے قریبی جنگل سے سفید کوے کا بچہ ملا تاہم اب اس کی عمر 5 ماہ ہوچکی ہے مگراس کی رنگت نہیں بدلی۔ کوے کے پر، ٹانگیں اور گردن سفید جب کہ چونچ گلابی ہے لیکن یہ آواز کالے کوے جیسی ہی نکالتا ہے۔

ظفراللہ نے اپنے پالتو سفید کوے کو ٹام کروز کا نام دیا ہے جب کہ وہ اسے مرغیوں کا قیمہ اور دیسی گھی کی چوری کھلاتا ہے اور تو اور سفید کوے کا دل بہلانے کے لئے اس کےساتھ ایک کالا کوا بھی رکھا ہوا ہے۔
کراچی: پاکستان وومن کرکٹ ٹیم نے مہمان بنگلادیش کو پہلے ایک روزہ میچ میں 20 رنز سے شکست دے کر 2 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی وومن ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے مہمان بنگلادیش کو جیت کے لئے 215 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز ہی بنا سکی۔ بنگلادیش کی جانب سے رومانا احمد 70، فرگانا حق 26 اور شمیمہ سلطانہ 24 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین نے 3، بسمہ معروف، عالیہ ریاض، ندا ڈار، ثنا میر اور اسماویہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے دوران بسمہ معروف نے شاندار کھیل پیش کیا اور 8 چوکوں کی مدد سے 128 گیندوں پر 92 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ جویریہ خان نے 21، سدرا امین نے 12، نینا عابدی 27، ندا ڈار 21، اسماویہ اقبال 13، عالیہ ریاض 6، انعم امین 2 اور کپتان ثنا میر اور ڈائنا بیگ بغیر کوئی رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جب کہ رابعہ شاہ 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی پیش کرنے والی بسمہ معروف کو وومن آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
دوحہ: ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل جھوٹا اور مکار ملک ہے، مسجداقصیٰ کے خلاف اسرائیلی فوج، پولیس اوریہودی شرپسندوں کے جرائم ناقابل معافی ہیں، صہیونی ریاست کوان جرائم کی بھاری قیمت چکاناہوگی۔

قطرکے الجزیرہ ٹی وی کوانٹرویومیں ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہ مان لینا چاہیئے کہ مسجداقصیٰ کے خلاف اس کی ظالمانہ کارروائیاں دیگرجرائم میں ایک نیا اضافہ ہے، اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے جوکچھ مسجد اقصیٰ کے خلاف کیا جا رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے اوراسرائیل کواس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، مسجد اقصیٰ کامعاملہ صرف تنہا فلسطینیوں کا نہیں بلکہ قبلہ اول کا دفاع پورے عالم اسلام کی اجتماعی ذمے داری ہے۔ ترک صدرنے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی اقدامات جرائم میں شمار ہوتے ہیں جن پرخاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

طیب اردگان نے غزہ کی پٹی کے مسلسل محاصرے کی شدید مذمت اورعرب لیگ کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انھوں نے کہا کہ مصر میں کوئی منصفانہ اورعادلانہ نظام حکومت نہیں، غزہ کے لاکھوں مسلمان بھائیوں کو تنہا چھوڑنے کا کیاجواز ہے؟۔ انھوں نے شام میں روسی فوج کے فضائی حملوں پربھی تنقیدکی اورکہا یہ حملے داعش کے خلاف نہیں بلکہ اعتدال پسند اپوزیشن قوتوں کے خلاف ہورہے ہیں، شام میں صدربشارالاسدکی رخصتی تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔
اسلام آباد: نندی پور پاور پلانٹ کی بندش سے متعلق ذمے داروں کے تعین کیلیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(رٹائرڈ)خلیل الرحمان رمدے کی سربراہی میں نیا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی کی طرف سے پہلے جسٹس (رٹائرڈ) رمدے سے ان کی رضامندی لی جائے گی اور اگر انھوں نے کمیشن کی سربراہی کے لیے دستیابی ظاہر کی تو اس کے بعد باضابطہ طور پر اسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے حکومت نے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کو کمیشن کا سربراہ بنایا تھا تاہم انہوں نے طبی مسائل کے باعث کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی۔
بنوں: ٹوچی پل کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں مقامی قبائلی رہنما جاں بحق جب کہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں مقامی قبائلی رہنما سعد علی اپنے بیٹے کے ہمراہ جارہے تھے کہ میریان میں ٹوچی پُل کے قریب دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا۔دھماکے کے نتیجے میں سعد علی اور ان کا بیٹا عبدالرحمان شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سعد علی دم توڑ گئے جب کہ عبدالرحمان کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں اس سے قبل بھی کئی قبائلی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب کے دوران امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہورکے حلقہ این اے 122 میں پیپلز پارٹی کے امیدواربیرسٹر عامرحسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق اورتحریک انصاف کے علیم خان نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں لیکن الیکشن کمیشن تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے سامنے بے بس ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن کے بار بار نوٹس لینے پر بھی کارروائی نہ ہوسکی۔ اس لئے وہ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

دوسری جانب عامر حسن کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کردیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کے فوری طور پر بڑے بل بورڈز اوربینرز ہٹائے جائیں۔
لاہور: این اے 122 میں ضمنی انتخابات کے لئے سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی دوسری جماعتوں کی ہمدردی کے لئے ملاقاتیں کی جا رہی ہیں اور اسی سلسلے جب آج پی ٹی آئی کا وفد منصورہ پہنچا تو امیر جماعت اسلامی نے ان سے ملاقات سے معذرت کر لی۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے چوہدری سرور، محمود الرشید اور علیم خان پر مشتمل وفد جماعت اسلامی کے امیر سے ملاقات کے لئے منصورہ پہنچے لیکن امیر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات سے معذرت کر لی۔امیر جماعت اسلامی کے معاونین نے پی ٹی آئی کے وفد کو بتایا کہ چونکہ این اے 122میں ضمنی انتخابات لاہور کا معاملہ ہے اس لئے مقامی امیر سے رابطہ کریں۔ ۔واضح رہے کہ چند روز قبل این اے 122 سے (ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق نے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کی قیادت کے حوالے سے خوشخبری کا عندیہ دیا تھا۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہہ چکے ہیں کہ ضمنی انتخابات میں ان کی جماعت نے مرکزی سطح پر کسی جماعت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی جماعت کی حمایت کا فیصلہ وہاں کی مقامی قیادت خود کرے گی۔
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں 60 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 90 تاحال لاپتہ ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 60 ہوگئی جن میں سے 26 پاکستانی شہداء کی تصدیق سعودی حکام نے کی جب کہ 34 کی تصدیق عینی شاہدین اور ان کے رشتہ داروں نے کی۔ سانحہ میں زخمی ہونے والے 49 میں سے 40 کو علاج کے بعد فارغ کردیا جب کہ 9 تاحال زیر علاج ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج مشن نے اب تک 292 لاپتہ پاکستانیوں کو تلاش کیا ہے جب کہ سانحہ کے بعد سے تاحال 90 پاکستانی لاپتہ ہیں،لاپتہ حاجیوں میں حکومتی اسکیم کے 17، نجی کے 25 ، وزارت مذہبی امور اقامہ ہولڈرز11 اور دیگر ممالک سے آنے والے37 پاکستانی شامل ہیں۔
ممبئی: ششانک منوہر بلا مقابلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سربراہ کے چناؤ کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال ایسٹ زون کے نئے چیف ساروو گنگولی سمیت 6 ریاستوں کی ایسوسی ایشنز نے ششانک منوہر کو بلا مقابلہ بی سی سی آئی کا صدر منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ منوہر 2012 اور 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسیکینڈل کے بعد اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ سری نواسن پر شدید تنقید کرنے والی لابی میں پیش پیش تھے۔ جگ موہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد سے بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ خالی تھا۔
لاہور: شجاع خانزادہ پرخودکش حملے کے ملزم قاسم معاویہ نے تفتیش کےدوران انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ پنجاب کو 6 اگست کو بھی ان کے ڈیرے پر ہی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شہید شجاع خانزادہ کے ڈیرے پرحملے میں ملوث قاسم معاویہ نے دوران تفتیش مزید انکشاف کئے ہیں، اس نے بتایا ہے کہ خودکش حملے کے لئے زیادہ مدد دہشت گردوں کے مقامی ساتھیوں نے کی تھی، خود کش بمبار کو موٹر سائیکل پر ڈیرے پر پہنچایا گیا اور دہشت گرد نے اپنی موٹر سائیکل ڈیرے پر ہی چھوڑدی تھی۔

قاسم معاویہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شجاع خانزادہ کو 6 اگست کو بھی ان کے ڈیرے پر ہی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی ، اس سلسلے میں خودکش حملہ آور کو بھی ان کے ڈیرے پر پہنچادیا گیا تھا لیکن شجاع خانزادہ اس سے پہلے ہی ڈیرے سے جاچکے تھے۔

واضح رہے کہ 17 اگست کو اٹک میں شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

راولپنڈی / لندن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ داعش القاعدہ سے بڑا خطرہ ہے لیکن اس کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے۔

آرمی چیف راحیل شریف 3 روزہ دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ برطانوی سول و فوجی حکام سے سے ملاقاتیں کیں اور برطانیہ کی تھرڈ آرمڈ ڈویژن کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اور سیکیورٹی اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش القاعدہ سے بڑا خطرہ ہے لیکن اس کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کچھ لوگ داعش سے وفاداری کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، اس لیے یہ بہت خطرناک صورتحال ہے اور اس سے نمٹنا امریکا کے نائن الیون کے بعد القاعدہ سے نمٹنے سے بھی بڑا چیلنج ہے، القاعدہ بڑا نام تھا مگر داعش اس سے بھی بڑا نام ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر واپس نہ لایا گیا تو وہ داعش سے اتحاد کر سکتے ہیں، اس لیے افغانستان میں مصالحت بہت ضروری ہے اور اگر یہ ٹھیک طرح سے نہ کیا گیا تو طالبان کے بعض دھڑے داعش میں شمولیت بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

کراچی: وزیراعظم نواز شریف 7 روزہ سرکاری دورے پر امریکا جا رہے ہیں لیکن اس یاترا سے صرف سفری اخراجات کی مد میں قومی خزانے کو 50 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ ے گا۔

وزیراعظم کے مجوزہ دورہ امریکا کے لئے حکومت نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مجموعی طور پر 320 مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے لیکن پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے طیارے میں خصوصی طور پر 12 مزید نشستیں لگائی گئی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے لئے پی آئی اے کا طیارہ 5 روز قبل ہی آپریشن سے نکال لیا جائے گا جب کہ کسی تیکنیکی خرابی کی صورت میں ایک طیارہ بیک اپ کے طور پر بھی رکھا گیا ہے۔

اگر اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے تو امریکا جانے کے لئے ایک فرد کا ون وے ٹکٹ ڈیڑھ لاکھ روپے بنتا ہے اور اس حساب سے اگر 12 روز کے لئے 330 افراد کے ریٹرن ٹکٹ کا تخمینہ ڈھائی لاکھ روپے لگایا جائے تو یہ رقم 49 کروڑ50 لاک روپے بن جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اور ان کی فوج در موج کے قیام و طعام کے اخراجات علیحدہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف 17 سے 23 اکتوبر تک براستہ برطانیہ امریکا کا دورہ کریں گے جب کہ انھوں نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ان دونوں ممالک کا دورہ کیا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جنرل اسمبلی کی 16 منٹ کی تقریر پر 15 کروڑ روپے کے اخراجات آئے تھے۔
کراچی: پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن اور قومی ایئر لائن کے درمیان تنازع کے حل کے لئے پالپا کے وفد اور وزیر اعظم کے مشیر ہوابازی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

پالپا اور پی آئی اے کے درمیان تنازعے کے حل کے لئے اسلا آباد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم اور پالپا کے وفد کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، اس موقع پر پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

پالپا اور پی آئی اے حکام کے درمیان چار روز سے جاری تنازع کے باعث اب تک درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جب کہ متعدد تاخیر کا شکار ہے، چار روز کے دوران اب تک 60 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی و تاخیر اور مسافروں کو ہوٹلوں میں ٹھہرانے کی وجہ سے جہاں پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے وہیں مسافروں کی پریشانی سے قطع تعلق نجی ایئرلائنز نے اندرون اور بیرون ملک اپنی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

لاہور........پی آئی اے نے بیماری کی چھٹی پر جانے والے پائلٹس پر جوابی وار کردیا اور فیصلہ کیا ہےکہ اب بیمار پائلٹس کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی تصدیق ہوگی ، پتہ چلے گا کون اصل میں بیمار ہے اور کون ڈرامہ کررہا ہے ، گلے کی بیماری گلے نہ پڑ جائے۔ 

بخار کا خمار ہوا نہ ہوجائے، پی آئی اے نے بیماری کے بہانے چھٹی کرنے والے پائلٹس پر جوابی وار کردیا۔ اب ان بیمار پائلٹس کے میڈيکل سرٹیفکیٹس کی تصدیق ہوگی اور سول ایوی ایشن چیک کرے گا کہ کہاں سےآیا یہ سرٹیفکیٹ ، کون لایا یہ سرٹیفکیٹ، کیا کہہ رہا ہے یہ سرٹیفکیٹ اور کتنا سچا ہے یہ سرٹیفکیٹ۔ 

تو جو پائلٹ کھلم کھلا ہڑتال پر ہیں ان کا معالہ تو جیسے نمٹے گا سو نمٹے گا لیکن جو بہانے سے چھٹی پر ہیں ، ان کے لیے وقت امتحان آیا کہ آیا۔
اسلام آباد پولیس نے گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھیننے والا افغان گروہ گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے ترنول کے علاقے سے وفاقی دارالحکومت میں گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھینے والے تین رکنی افغان گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہ ولی پانچ سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوئے۔ ملزموں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ، مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 870 ہوگئی۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کینٹ ،چکالہ کینٹ ،راول اور پو ٹھوہا ر ریجن میں 20 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد راوں سال مریضوں کی تعداد 870 ہوگئی۔ڈینگی کی بگڑتی صورتحال کے بعد الائیڈ ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ کی بھی کمی ہو گئی ہے۔
گلو بٹ نہیں تو کیا ہوا گلو بٹ پارٹ ٹُو عبد الغنی بٹ نے کمی پوری کر دی۔ حمزہ شہباز کی جانب سے نکالی جانیوالی انتخابی ریلی کا استقبال کیا اور سلامی بھی دی۔ نتھو لال کی مونچھوں کا قصہ ہوا پرانا اب تو بٹ صاحب کی مونچھوں کا ہے زمانہ۔ اصل گلو بٹ تو ہے جیل میں لیکن گلو بٹ پارٹ ٹو ن لیگ کا متوالا منظر عام پر آ گیا۔گلو بٹ پارٹ ٹُو عبد الغنی بٹ نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں حمزہ شہباز کیجانب سے نکالی جانیوالی ریلی کو سلامی دی اور فتح کا نشان بنایا۔
عمران خان کی اہلیہ ریحام خان اسلام آباد لوک ورثہ میں منعقد چلڈرن فیسٹیول آئیں لیکن اس بار میڈیا دیکھتا ہی رہا اور وہ کوئی بات کئے بغیر ہی چل دیں۔ کپتان کی اہلیہ میڈیا سے خفا، بچوں سے خوش۔ریحام خان لوک ورثہ آئیں مگر میڈیا کو لفٹ نہ کرائی، لیکن بچوں کیساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔ لوک ورثہ میں منعقدہ تین روزہ چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کی رونقیں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب کپتان کی اہلیہ آ پہنچیں۔ اسٹالز کا دورہ کیا۔ کاوش کو سراہا اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔میڈیا نے بات کرنا چاہی تو ریحام خان نےکہہ دیا بس بھائی بس بہت ہو گیا۔ میڈیا ایک کے ساتھ لگاتا ہے دو۔ میری توبہ۔۔۔۔اور پھر ریحام خان بنا کچھ کہے، بنا کچھ سنے چل دیں۔
اضافی بیلٹ پیپرز کیوں چھپوائے؟ آڈیٹر جنرل نے الیکشن کمیشن سے وضاحت مانگ لی۔ 2013ء کے انتخابات میں الیکشن کمیشن نے 1 کروڑ 17 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے۔ اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے الیکشن کمیشن کو 3 کروڑ 41 لاکھ روپے اضافی خرچ کرنا پڑے۔ الیکشن کمیشن کو فی بیلٹ پیپر 2 روپے 90 پیسے میں پڑا۔
عالمی طبی امدادی ادارے میڈیسنس سانس فرنٹيئرز (ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز) کا کہنا ہے کہ افغان اور امریکی حکام کو خبردار کیے جانے کے باوجود بھی قندوز میں ان کے ہسپتال پر حملہ تیس منٹ تک جاری رہا جس میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ افغانستان کے شمالی شہر قندوز کے ہسپتال پر ہونے والی بمباری میں امدادی ادارے کے تین کارکن ہلاک ہو گئے ہیں، تاہم اپنے تازہ ترین بیان میں امدادی ادارے کا کہنا تھا کہ ان کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

ایک بیان میں ایم ایس ایف نے ’اپنے ہسپتال پر خوفناک بمباری کی سخت ترین الفاظ میں‘ مذمت کی ہے۔

ایم ایس ایف کے مطابق بمباری میں 39 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 19 ان کے کارکن ہیں۔ بمباری کے وقت ہسپتال میں کم از کم ایک سو مریض موجود تھے، لیکن حملے کے بعد ابھی تک مریضوں کی اکثریت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ وہ کدھر گئے۔

اس سے قبل سنیچر کی صبح ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ان کا ایک کلینک بمباری کی زد میں آیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب نیٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک طبی مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

نیٹو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی فورسز نے قندوز شہر میں مقامی وقت کے مطابق سوا دو بجے صبح ۔۔۔ ان لوگوں کے خلاف حملے کیے جن سے انھیں خطرہ تھا۔‘

اس کے ساتھ اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس حملے میں اس کے پاس قائم ایک طبی مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

نیٹو نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے بیان میں کہا: ’قندوز میں قائم ایم ایس ایف کے ٹراما سنٹر پر پے در پے کئی بار بمباری کی گئی جس سے سینٹر کو زبردست نقصان ہوا ہے۔‘

بمباری سے متاثرہ افراد کے آبائی وطن کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے تاہم طبی ادارے کا کہنا ہے کہ انھیں اموات کا مکمل علم نہیں ہے لیکن بمباری کے وقت اس جگہ 105 مریض اور ان کی خدمت میں حاضر افراد کے علاوہ 80 سے زیادہ سٹاف موجود تھے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ مرکز پر موجوڈ زیادہ تر سٹاف افغان باشندے ہیں۔

ادارے کے ڈائریکٹر آپرشنز بارٹ جانسینس نے کہا: ’ہم ان حملوں پر بہت غمزدہ ہیں کیونکہ اس میں ہمارے سٹاف اور مریضوں کی موت ہوئی ہے اور اس سے ہمارے ہسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔‘

کابل میں بی بی سی کے ایمل پسارلی کا کہنا ہے کہ قندوز میں ہر رات جنگ ہو رہی ہے اور جہاں ہسپتال تھا وہ علاقہ جمعے اور سنیچر کی شب جنگ کا مرکز تھا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے اوائل میں طالبان نے اس شہر پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کے بعد سے افغان حکومت کی فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 14 سال بعد پہلی بار کوئی شہر طالبان کے قبضے میں آیا ہے جبکہ نیٹو افغان حکومت کے فوجیوں کو عسکری امداد فراہم کر رہی ہے۔

کھٹمنڈو: انسانی حقوق کے لیے سرگرم رہنے والی مقتولہ پاکستانی سماجی کارکن سبین محمود کو پانچویں میتو میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہندوستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کملا بھیسن نے بتایا کہ سبین محمود انسانی حقوق، انصاف، ہم آہنگی اور امن کے لیے کام کرتے ہوئے ہلاک ہوئیں اس لیے وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، انسانیت کے دشمنوں نے سبین محمود کو قتل تو کردیا لیکن ان کی سوچ ہمیشہ زندہ رہے گی اور میں ان کی سوچ کو سلام پیش کرتی ہیں۔کملا بھیسن کا کہنا تھا کہ سبین محمود کا پیغام محبت اور ہمت کا پیغام تھا جس نے ہمیشہ ہمیں متاثر کیا، حالانکہ وہ پاکستان میں قیام پذیر تھیں لیکن ان کی جدوجہد کسی بھی سرحد سے بالاتر تھی۔جنوبی ایشیا میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم 'سنگت' کی نمائندہ مونا شرپا نے سبین محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے کہ انسانیت کے لیے کام کرنے والی بہادر آئکن کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا، مجھے ان کی یہ بات آج بھی یاد ہے کہ 'ڈر صرف ایک جھوٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم واقعی سبین محمود کی خدمات کو سراہنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کی طرح بے خوف زندگی گزارنی چاہیے اور مشکل صورتحال سے گزرنے والے لوگوں کی آواز بننا چاہیے۔سول سوسائٹی کی تنظیموں اور سنگت کے تعاون سے منعقدہ اس ایوارڈ کی تقریب میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں خواتین نے شرکت کی۔میتو میمورین ایوارڈ نوجوان ہندوستانی سماجی کارکن کمل جیت بھیسن ملک (میتو) کی یاد میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ کمل جیت بھیسن ملک 27 سال کی عمر میں گنگا جمنا کی دم توڑتی ثقافت کے حوالے سے کام کے دوران وفات پاگئی تھیں۔واضح رہے کہ انسانی حقوق کے لیے سرگرم اور دی سیکنڈ فلور (ٹی ٹو ایف) کی ڈائریکر سبین محمود کو رواں برس اپریل میں گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ان کی رہائش گاہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تھیں۔
اسلام آباد: سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے خود ساختہ تجزیہ کار زید حامد کو سعودی عرب کی جیل سے رہائی مل گئی جبکہ وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے زید حامد کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔قاضی خلیل اللہ نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور حق کے حوالے سے بتایا ہے کہ زید حامد کو سعودی عرب کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے ابھی صرف زید حامد کی رہائی کی تصدیق کی ہے انہوں نے ان پر لگائے جانے والے چارجز کے بارے میں نہیں بتایا۔زید حامد کی ویب سائٹ براس ٹیک کے فیس بک پیج پر دیئے گئے پیغام میں ان کی پاکستان آمد کی تصدیق کی گئی ہے۔اس پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گرفتاری کے دوران ان پر عائد کیے گئے چارجز میں سے کوئی بھی ثابت نہیں ہو سکا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ واپسی کے بعد آرام کر رہے ہیں اس لیے ان کے موبائل فون بند ہیں جبکہ وہ کچھ وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارنہ چاہتے ہیں، اس لیے وہ میڈیا یا عوامی سطح پر فی الوقت کوئی بیان نہیں دیں گے۔زید حامد کی ویب سائٹ zaidhamid.pk سے منسلک ٹوئٹر اکاونٹ پر بھی ان کی رہائی کا پیغام درج کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق زید حامد کو 4 ماہ قبل جون میں سعودی عرب میں حراست میں لیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ان پر سعودی حکام کے خلاف مدینہ میں تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔زید حامد پر عائد کیے گئے الزامات اور ان جیل بھیجے جانے کے حوالے سے حکام نے کسی بھی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔میڈیا نے رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ زید حامد کو 8 سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارنے کی سزا دی گئی۔
پشاور: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے.

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے ترن درہ میں معمول کی گشت کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے.

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) پشاور منتقل کردیا گیا.

واضح رہے کہ مہمند ایجنسی وفاق کے زیر انتظام 7 ایجنسیوں میں شامل قبائلی علاقہ ہے، جنھیں عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔

حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے 15 جون کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا۔

علاقے میں آزاد میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے تمام تر تفصیلات آئی ایس پی آر کی جانب فراہم کی جاتی ہیں، تاہم فوج کی جانب سے آپریشن کے آغاز کے بعد ایک مرتبہ ملکی اور غیرملکی میڈیا کو تحصیل میرعلی کا دورہ کروایا گیا تھا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا اور خیبر ایجنسی میں اکتوبر 2014 میں آپریشن خیبر-ون جبکہ مارچ 2015 میں آپریشن خبیر-ٹو شروع کیا گیا.

آپریشن خیبر ون اختتام پذیر ہوچکا ہے جبکہ خیبر ٹو بھی اپنے اختتام کے قریب ہے.
اپنے انیس سالہ فلمی کیریئر میں اکثر و بیشرتنازعات میں گھری رہنے والی سٹار میرا اگلے سال ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔میرا نے اس پیش رفت کا اعلان کچھ دن پہلے کیا تھا تاہم اب نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے اس کی تصدیق کر دی۔’ میں اپنے پروڈکشن ہاؤس (شائن سٹار) کے زیر سائے بننے والی پہلی فلم کی پروڈیوسر، مصنف اور ہدایت کار ہوں۔ میں نے نیو یارک اور پیرس میں کچھ مناظر عکس بند کیے ہیں اور ان دنوں میں فلم کے تیسرے حصے کی شوٹنگ کراچی میں کر رہی ہوں‘۔میرا نے بتایا کہ وہ دو دن کیلئے ہسپتال کے مناظر فلما رہی ہیں جس کیلئے انہوں نے عتیقہ اوڈھو، ذیبا بختیار اور ندیم بیگ سے رابطہ کیا ہے۔لولی وڈ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ابھی تک فلم کا نام نہیں سوچا اور عکس بندی مکمل ہونے تک وہ نام پر غور نہیں کریں گی۔’فلم کی عکس بندی کے دوران کہانی تبدیل ہوتی رہتی ہے، ایسے میں نام ایڈٹنگ کے بعد رکھا جائے گا‘۔انہوں نے فلم کی کاسٹ، میوزک اور سٹوری کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا’میں باتیں نہیں بلکہ کام کرنا چاہتی ہوں۔ سب کہتے ہیں کہ میں مشہور ہونے کی لیے باتیں کرتی ہوں لیکن اب میں مزید باتیں نہیں کروں گی‘۔میرا کے مطابق:ہدایت کار اپنی پہلی فلم بناتے ہوئے خوف زدہ رہتے ہیں ، اس لیے میں وقت سے پہلے معلومات افشا کرنا نہیں چاہتی۔میرا کا کہنا تھا کہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

رواں برس لاکھوں مہاجرین مشرق وسطیٰ، ایشیا اور افریقہ کے مختلف ممالک سے غربت اور جنگوں کے باعث جرمنی اور دیگر مغربی ملکوں کا رخ کر رہے ہیں۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے ہفتہ وار ویڈیو پیغام میں کہا کہ یورپ کو دوسری عالمی جنگ کے بعد مہاجرین کی سب زیادہ آمد کا سامنا ہے۔ یورپ کو اس عالمی مسئلے سے نبرد آزما ہونے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔اس بحران سے نمٹنے کے لیے یورپ کو اپنی بیرونی سرحدوں کی حفاظت کی ضرورت ہے۔ ’’اور یقیناﹰ یورپ کے لیے اس کے معنی یہ ہیں کہ تمام یورپی ممالک کو مل کر یورپ بھر کی بیرونی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہو گی تاکہ یورپ میں امیگریشن کے عمل کو منظم کیا جا سکے۔‘‘

آج ہفتے کے روز جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا، ’’اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہمیں ایسے ممالک کے حوالے سے مزید ذمہ داری لینے کی ضرورت ہے، جن ملکوں سے یہ پناہ گزین نکلنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لبنان، اردن اور ترکی جیسے ان ممالک کی بھی مدد کرنا ہو گی، جہاں ان مہاجرین کی اکثریت نے پناہ لے رکھی ہے۔‘‘رواں برس ترکی، اردن اور لبنان کے کیمپوں میں مقیم پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد نے بہتر مستقبل کی امید میں یورپ اور بالخصوص جرمنی کی طرف مہاجرت شروع کر دی ہے جس کے باعث یورپ میں بحرانی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ زیادہ تر مہاجرین کی منزل جرمنی ہے، جو معاشی طور پر یورپ کا سب سے مضبوط ملک ہے۔ جرمنی میں پناہ سے متعلق قوانین بھی نسبتاﹰ آسان ہیں اور مہاجرین کے لیے سہولیات بھی زیادہ ہیں۔صرف گزشتہ ماہ جرمنی پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد دولاکھ سے زیادہ تھی۔ یہ تعداد گزشتہ پورے برس جرمنی پہنچنے والے مہاجرین کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ برلن حکام کے مطابق رواں برس کے اختتام تک آٹھ لاکھ سے زائد مہاجرین کی آمد متوقع ہے۔ فی الوقت مہاجرین کو ایک نظام کے تحت جرمنی کے مختلف شہروں میں موجود پناہ گزین کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے، جس کے باعث انتظامی اور معاشرتی مسائل کے اضافے کے علاوہ مہاجرین کے درمیان تصادم کے مختلف واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ تاہم حکومت اب پناہ کی درخواستوں کی جانچ سرحدوں پر ہی کرنے کے لیے نظام وضع کرنے کا عندیہ دے رہی ہے۔

ویڈیو پیغام میں انگیلا میرکل کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرمنی کو پناہ کے متلاشی افراد تک یہ بات بھی واضح طور پر پہنچانا ہو گی کہ پناہ صرف ان لوگوں کو دی جائے گی، جنہیں تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ محض اقتصادی وجوہات کی بنا پر جرمنی کا رخ کرنے والوں کو واپس ہی جانا پڑے گا۔ جرمنی میں نئے آنے والے پناہ گزینوں کے معاشرے میں انضمام سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ’’بڑا کام‘‘ ہے اور عوام کو اس سلسلے میں پائے جانے والے خدشات کے اظہار کا موقع ملنا چاہیے۔

مہاجرین ترکی سے یونان پہنچنے کے لیے کشتیوں کے ذریعے خطرناک سمندری راستہ اختیار کرتے ہیں۔ انگیلا میرکل نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور اس کے بارے میں ترکی سے بات چیت کی ضرورت ہے، جو پہلے ہی شروع کی جا چکی ہے۔ انہوں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کو فراہم کی جانے والی ترقیاتی امداد میں اضافے اور اقوام متحدہ کے ذریعے پناہ گزینوں کو زیادہ مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ملتان: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اپنی سزا پوری کرنے کے بعد دوبارہ میدان میں آنے والے کھلاڑی محمد عامر کہتے ہیں کہ انہیں بنگلا دیش لیگ کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے جس پر وہ غور کررہے ہیں۔

ملتان میں ایس اوایس ویلج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ، کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں بسی ہوئی ہے، انہوں نےاپنی زندگی میں چھوٹے چھوٹے اہداف مقررکررکھے ہیں جنہیں وہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فی الحال ان کی توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر ہےاور پرفارمنس کے ذریعے بہت جلد عالمی کرکٹ میں نظرآؤں گا، اس کے علاوہ انہیں بنگلا دیش لیگ کھیلنے کی آفرہوئی ہے اوراس پیشکش پر بھی غورکررہے ہیں۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ٹیم میں شامل سینئر کرکٹر ان کی مخالفت کررہے ہیں لیکن وہ کسی کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ہر شخص کا اپنا نکتہ نظرہوتا ہے ، مشکل وقت ميں وسیم اکرم ، عمران خان اورمائیکل ہولڈنگ نے ان کا بہت ساتھ دیا جس پرت وہ ان کے شکرگزارہیں۔

نیویارک: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے جب کہ او آئی سی نے ایک قرارداد کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سالانہ رابطہ اجلاس کویت کے وزیرخارجہ شیخ صباح الخالد الصباح کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستانی کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں ایک قرار داد منظوری کی گئی جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے فلسطین، جموں و کشمیر ،قبرص، ناگورنو کارا باخ اور روہنگیا مسلمانوں کے تنازعات سمیت امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ پلیٹ فارم کی اہمیت پر زوردیا۔

اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ سرتاج عزیز نے مقبوضہ علاقوں کی واپسی کیلئے فلسطین کی کوششوں کی بھرپور معاونت کے پاکستانی عزم کابھی اظہار کیا اورمسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے۔

واضح رہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کا لازمی حصہ ہیں اور انہیں شامل کئے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے کہا ہے کہ فوج کی نگرانی میں پنجابکے ضمنی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاملہنااہلی تک بھی جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر یعقوب فتح نے کہا کہ پنجاب کے 3 حلقوں میں فوج اور رینجرز کی زیر نگرانی ضمنی انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، این اے 122 لاپور، این اے 144 اور پی پی 147 کے ضمنی انتخابات کی کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی،قومی اور صوبائی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی اور معاملہ نااہلی تک بھی جاسکتا ہے۔

بابر یعقوب نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئین کے آرٹیکل 204 اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن103 اے کے تحت جرمانے اور سزائیں دی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو حکم نامہ کا درجہ دیا ہے جس کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے زمرے میں آئے گی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بنائے گئے ہیں، فوج اور رینجرز کی زیر نگرانی انتخابات میں امن وامان کے کنٹرول کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، انتخابات کی تیاریوں کے حتمی جائزے کے لیے پیر کوالیکشن کمیشن میں اجلاس ہوگا جس میں پنجاب سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔
قدامت پسند وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر سن 2006ء میں برسر اقتدار آئے تھے
کینیڈا کی قدامت پسند حکمران جماعت نے ملک میں آباد مسلمان کنبوں میں ’وحشیانہ ثقافتی رسومات‘ کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی ٹیلی فون ہاٹ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈا کے عام انتخابات کے سلسلے میں جمعے کے دن ہونے والے حتمی مباحثے سے قبل حکمران پارٹی کی طرف سے کیے جانے والے اس اقدام کو سیاسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ مبصرین کے بقول الیکشن مہم کے دوران ایسے اقدامات دراصل ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ایک اپوزیشن لیڈر نے تو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ قدامت پسند ’آگ سے کھیل رہے ہیں‘۔ اپوزیشن نے حکمران جماعت کی طرف سے انتخابی مہم میں مذہب کو شامل کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کینیڈا کے امیگریشن منسٹر کرس الگزینڈر کے مطابق اگر کوئی مسلمان گھرانہ ’وحشیانہ ثقافتی رسومات‘ کا مرتکب ہوتا ہے تو اس ٹیلی فون ہاٹ لائن کے ذریعے کینیڈین پولیس کو فوری طور پر اطلاع دے سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ شہریت حاصل کرنے کی خصوصی تقریبات میں خواتین کے نقاب پر پابندی عائد کر دینا چاہیے۔ نقاب پر پابندی کے مجوزہ قانون کو فرانسیسی زبان بولنے والے کیوبک ریجن میں حمایت حاصل ہے، اس لیے وہاں قدامت پسندوں کی پسندیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

قدامت پسند وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کی جماعت کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں بھی کثرت ازواج، زبردستی کی شادیوں اور بچیوں کے ختںوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ اس پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اونٹاریو میں 2010ء تا 2012ء کے دوران زبردستی کی شادیوں کے دو سو مشتبہ واقعات نوٹ کیے گئے۔

کرس الگزینڈر کے مطابق، ’’ہمیں اپنی اقدار کے تحفظ کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا۔ ہمیں خواتین اور لڑکیوں کی زبردستی شادیوں اور دیگر وحشیانہ رسومات کے خلاف عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔‘‘ کینیڈا کے سابق امیگریشن منسٹر جیسن کینی نقاب پر پابندی کے لیے فعال ہیں۔ موجودہ وزیر دفاع کینی کے بقول، ’’نقاب دراصل زن بیزاری کی ایک علامت ہے، جو قرون وسطیٰ کی قبائلی ثقافت میں رائج تھا۔‘‘

ٹورنٹو یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر نیلسن وائزمین نے قدامت پسندوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کو سیاسی آلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی یہ ایک مؤثر حکمت عملی ثابت ہو سکتی ہے۔

حاملہ خاتون کا ہیڈ اسکارف زبردستی پھاڑ دیا گیا

کینیڈا کے علاقے کیوبک میں ثقافتوں کے مابین جاری یہ گرما گرم بحث اب اسلام مخالف بیانات سے بھی آگے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی مونٹریال میں دو ٹین ایجرز نے ایک حاملہ مسلمان خاتون کا ہیڈ اسکارف زبردستی اتارنے کی کوشش کی تو وہ گر گئی۔ اس واقعے کے بعد کیوبک کی صوبائی حکومت کو ایک ایسی قرارداد منظور کرنا پڑی، جس میں متقفہ طور پر تمام باشندوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات اور تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔

نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ پال ڈیوَر نے وزیر اعظم ہارپر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر سیاسی مقاصد کی خاطر سماجی سطح پر تناؤ پھیلانے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق انیس اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں لبرل سیاستدان کو 33.5 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ قدامت پسند 31.9 فیصد عوام کا دل جیتنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

سن 2006ء میں برسر اقتدار آنے والے قدامت پسند وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر روایتی طور پر بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے اعتدال پسند ملک کو دائیں بازو کی سیاست کی طرف لے جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہارپر کے پرانے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ قدامت پسندوں کی طویل المدتی منصوبہ بندی یہ ہے کہ وہ کینیڈا کو دائیں بازو کے نظریات کی طرف دھکیل دیں۔ یہ امر اہم ہے کہ کینیڈا ایک عشرے قبل تک ایک انتہائی لبرل ملک تصور کیا جاتا