اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا، کل جماعتی کانفرنس
محرم الحرام کا چاند نظرآگیا، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا
پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل
فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے
رائے ونڈ مارچ ضرورہوگا اگرروکنے کی کوشش کی تو شہر بند کردیں گے، عمران خان
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں حلقوں کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی 10 اور 11 سمتبر کو جمع کرا سکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 14 اور 15 ستمبر کو ہو گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 17 سمتبر تک اپنے اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں جب کہ ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 19 سمتبر کو جاری کر دیں گے اور 21 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونلز نے چند روز قبل ہی این اے 122 لاہور سے سردار ایاز صادق اور این اے 154 لودھراں سے صدیق خان بلوچ کی کامیابیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours