نئی دلی: بھارتی فوج میں جہاں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے وہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کے واقعات بھی بڑھتے جارہے ہیں اور حال ہی میں 3 فوجی افسران فیس بک پر فحش اور نازیباگفتگو کرتے ہوئے پکڑے گئے.

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی کی خفیہ ایجنسی ملٹری انٹیلی جینس 3 فوجی افسران کے خلاف تحقیقات کررہی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے فیس بک پر ایک خاتون کے ساتھ نازیبا اور غیر اخلاقی گفتگو کے تبادلے کے دوران حساس فوجی راز افشا کئے، زیر تفتیش تینوں افسران بھارتی فوج میں کرنل، میجر اور لیفٹننٹ کے عہدوں پر فائز ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں افسران نے اپنے ڈیوٹی اوقات میں مبینہ طور پر ایک غیر ملکی خاتون ایجنٹ کے سامنے نہ صرف اپنی شناخت ظاہر کی بلکہ اسے بھارتی یونٹوں کی تعیناتی کے مقامات سے بھی آگاہ کیا،فوجی افسران سے گفتگو کرنے والی مشکوک خاتون بھارتی فوج کےرجمنٹس اور آرمی بریگیڈز کے نام بھی معلوم کرتی رہی،اس دوران انہوں نے خاتون کو اسٹرائیک کور کے آرمرڈ بریگیڈ کے حوالے سے بھی اہم معلومات فراہم کیں۔

ملٹری انٹیلی جنس اور بھارتی جی ایچ کیو کی جانب سے ایک وارننگ لیٹر جاری کیا گیا جس میں تمام فوجی افسروں اور اہلکاروں کو سوشل ویب سائٹس پر گفتگو کے دوران محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ زیر تفتیش افسران کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours