لاہور: چودھری شجاعت حسین اور سردار ذوالفقار کھوسہ نے 2002ء کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا لیا ، متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر متفق ، شجاعت حسین کہتے ہیں کہ جلد متحدہ مسلم لیگ قائم ہو گی ، سردار ذوالفقار کھوسہ نے ستمبر میں حتمی اعلان کا عندیہ دیدیا۔ با لاآخر 2002 ء کے بعد چودھری شجاعت حسین اور سردار ذوالفقار کھوسہ مسلم لیگوں کے اتحاد کے لئے ایک دوسرے کے گلے لگ گئے ، لاہور میں سردار ذوالفقار کھوسہ کی رہائش گاہ پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر اتفاق کر لیا گیا۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی کریک ڈاون نہیں ہو رہا ، ایسا پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی ایکشن ہونا چاہئے۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگیں ملیں گی تو ایک بڑی طاقت بنے گی وہ کرکٹ نہیں کھیلتے اس لئے کسی امپائر کی ضرورت نہیں سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ متحدہ مسلم لیگ انتخاب میں ملکر جائے گی۔ چالیس پچاس سے زائد شخصیات ابتداء میں اس متحدہ لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں ۔ دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ متحدہ مسلم لیگ کے رہنما مل کر ملکی سیاست میں تبدیلی لائیں گے ۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن گورنمنٹ لیگ ہے جو نواز لیگ کے نام سے جانی جاتی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours