تھرپارکر........ضلع تھر پارکر میں موروں کی جنت سمجھے جانے والے قصبے کاسبو کے قدیم مندروں میں نسل در نسل بسیرا کرنے والے مور خوراک کی کمی کا شکار ہو گئے ہیں۔ مندر کے منتظم کے مطابق صرف انکے مندر میں موروں کو یومیہ بیس کلو دانہ خوراک دی جاتی تھی جو علاقہ کے مخیر حضرات اپنی مدد آپ کے تحت فراہم کرتے تھے یہ سلسلہ سال ہا سال سے جاری تھااور دانہ پانی ملنے کے سبب ایک ایک مندر میں پرورش پانے والے موروں کی تعداد سیکڑوں میں تھی مگر گزشتہ کچھ عرصہ سے باجرہ،جو، گندم اور دیگر اجناس کی موروں کے لئے فراہمی میں واضح کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں موروں کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے اور جس سے موروں کی تعداد میں بھی کمی آ رہی ہے۔ علاقہ مکینوں نےمحکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ کاسبو کو موروں کے وجود سے محروم ہونے سے بچایا جائے اور ہنگامی طور پہ موروں کے لئے دانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours