دنیائے ٹینس میں عالمی نمبر تین خاتون ٹینس کھلاڑی ماریا شیراپووا نے پیر سے نیویارک میں شروع ہونے والے یو ایس اوپن گرینڈ سلام مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
28 سالہ روسی کھلاڑی نے گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ومبلڈن سے اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے اور وہ اسی چوٹ کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ میں بھی شریک نہیں ہوں گی۔
اپنے فیس بک پیج پر پیغام میں انھوں نے کہا ’میں نے تیار ہونے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی لیکن پھر بھی وقت کی کمی کا شکار ہوگئی۔‘
پانچ مرتبہ گرینڈ سلیم جیتنے والی شیراپووا نے یو ایس اوپن میں اپنا پہلا میچ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیریا گیوری لووا سے کھیلنا تھا۔
شیراپووا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ کوشش کر رہی ہیں کہ اگلے ’چند ہفتوں‘ میں ان کی کھیل میں واپسی ہو جائے۔
سنہ 2010 سے کسی گرینڈ سلیم کمقابلے کے پہلے راؤنڈ میں کبھی شکست نہ کھانے والی شیراپووا 2006 میں یو ایس اوپن کی چیمپیئن بھی رہ چکی ہیں۔
ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا اعلان انھوں نے نیویارک پہنچنے کے 24 گھنٹے بعد کیا ہے۔ ان کی ساتھی روسی کھلاڑی ڈیریا کساٹ کینا اب ان کی جگہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔
ٹینس کے لیے بی بی سی کے نامہ نگار رسل فلر کا کہنا ہے کہ شیراپووا نے پریس کانفرنس میں جس قسم کے رویے کا مظاہرہ کیا ان کی دستبرداری متوقع تھی
Post A Comment:
0 comments so far,add yours