ڈسکہ: گاؤں لوڑھیکی میں گھریلو ناچاکی پر سنگدل باپ نے اپنے دو جوان بچوں اور ساس کو قتل کر دیا۔
سیالکوٹ میں تحصیل ڈسکہ کےنواحی گاؤں لوڑھیکی میں عباس نامی شخص نے گھریلو ناچاکی پر اپنی ساس کے گھر میں گھس کر چھت پر سوئی ہوئی اپنی بیٹی تنزیلہ، بیٹے ابوبکر اور ساس شریفاں بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا جب کہ شریف کی بیوی بسم اللہ بی بی کمرے میں ہونے کی وجہ سے بچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق عباس نے 20 سال قبل بسم اللہ بی بی سے شادی کی تھی تاہم گھریلو ناچاکی کی وجہ سے بسم اللہ اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر آ گئی تھی اور شریف نے اسی رنجش کا بدلہ لیا ہے تاہم واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours