آج کی اس مصروف دنیا میں ہر انسان دن بھر کئی طرح کے کام کے بعد تھک جاتا ہے اور دوبارہ تازہ دم ہونے کے لیے اسے مشکل پیش آتی ہے لیکن چند آسان طریقوں پر عمل کرکے اس مشکل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ہر گھنٹے کے بعد 5 منٹ کا بریک: جب آپ کسی ٹاسک کو پورا کرنے میں مصروف ہوں اور اس دوران تھکاوٹ محسوس کریں تو اپنے دفتر سے باہر آئیں اور 5 منٹ تک تازہ ہوا لیں اور ہلکی سے ورزش کر لیں اس سے آپ کی توجہ کا لیول بڑھ جائے گا۔
جسم کو لچک دینا: اپنے جسم کو ہلکا سا ہلائیں، ہلکی پھلکی ورزش کریں اور لمبی لمبی سانس لیں اس سے پٹھوں کو سکون ملے گا اور کام پر آپ کی توجہ بڑھ جائے گی۔
تھکاوٹ میں نہائیں: شدید تھکاوٹ میں بھی گرم یا ٹھنڈے پانی سے نہانے سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے جب کہ نہانے کے بعد اپنا پسندیدہ باتھ آئل استعمال کریں۔
قدرتی مناظر کے قریب جائیں: اردگرد پھیلا ہوا سبزہ اور رنگ برنگے پھول، پہاڑ اورسمندر سے بڑھ کر ذہن کو کوئی اور چیز سکون نہیں دیتے اس لیے خود کو قدرت کے قریب رکھنے کے لیے دفتر کی کھڑکی کے قریب جا کر یا پھر کسی پارک میں واک کریں اس سے ذہن کو سکون ملتا ہے۔
پانی اور صحت مند غذاؤں کا استعمال: پیزا، سموسے یا دیگر فاسٹ فوڈ کی بجائے صحت مند غذاؤں کا استعمال کریں جو نہ صرف آپ کو فٹ رکھتی ہیں بلکہ موڈ کو بہتر رکھتی ہے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ بھرا پیٹ انسان کو توانا رکھتا ہے۔
پالتو جانور: پالتو جانوروں سے کھیلنا تناؤ دورکرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ یہ ہمیں خوشی فراہم کرتے ہیں۔
فیملی اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں: اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے اور طنزو مزاح کی کتابیں پڑھنے سے انسان خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔
مراقبہ کرنا: کچھ دیر کے لیے آنکھیں بند کریں اور کسی پرسکون جگہ پر خاموشی سے بیٹھ جائیں اس دوران اپنی سانسوں پر توجہ رکھیں یہ عمل اسٹریس کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
خود پر اعتماد کریں: اپنے بارے میں مثبت رائے رکھیں اور منفی مت سوچیں اس سے آپ اپنا کام بہتر اور زیادہ اعتماد سے کر سکتے ہیں اور ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتے ہیں۔ آپ کا جب کوئی ٹاسک ختم ہوجائے تو خود کو انعامات اور تحائف دیں جو چاکلیٹ اور دیگر اشیا کی صورت میں ہو سکتا ہے اس سے آپ کا موڈ خوشگوار ہوجائے گا۔
اپنا پسندیدہ میوزک سنیں: جب آپ زیادہ اسٹریس محسوس کریں تو ذہن کو پرسکون کرنے کے لیے اپنا پسندیدہ میوزک سنیں اس سے ذہن کو سکون اور موڈ کوخوشگوار احساس ہونے لگتا ہے اور انسان اگلے ٹاسک کے لیے خود کو تیار کرلیتا ہے۔
سادہ غذا تیار کریں: خود کونکنگ کرنا ایک طرح کی تھراپی ہے یہ آپ کے ذہن کو اسٹریس سے دور لے جاتی ہے جب کہ اس کے علاوہ آپ صحت مند کھانوں کے فوائد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
آرام دہ لباس پہنیں: جاب کے بعد گھر آکر ہلکے اور آرام دہ کپڑے بالخصوص کاٹن کا لباس استعمال کریں جس سے آ پکو سکون میسر ہوگا۔
چہرے کو تازہ اور ٹھنڈے پانی سے دھویں: تھکاوٹ دور کرنے کے لیے چہرے پر ٹھنڈے اور تازہ پانی کے چھینٹے ماریں اس سے آپ خود کو تازہ دم اور توانا محسوس کریں گے۔
آہستہ اور گہرے سانس لیں: آہستہ اور گہرے سانس لینے سے بلڈ پریشر کے لیول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اس لیے کوشش کریں کہ یوگا کے انداز میں سانس لیں یہ زیادہ سکون دے گا۔
سر کی مالش کریں: سر کی مالش کرنے سے خون کا بہاؤ بڑھ کر سر کے درد کو کم کردیتا ہے جب کہ اس سے نیند بڑھ جاتی ہے اور اسٹریس اور کئی بیماریوں سے نجات بھی ملتی ہے اس لیے ان عادات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور ایک پرسکون زندگی گزاریں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours