لاہو: را ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار الیاس کی نشاندہی پر سیکیورٹی اداروں کی واہگہ کے علاقے میں کارروائی ، مزید چار افراد کو دھر لیا گیا۔چند روز قبل را ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار الیاس عرف پرویز سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم الیاس ڈیوٹی کے دوران اہم معلومات سرحد کے پار شیئر کرتا تھا۔معلومات میں وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت ، حساس تنصیبات اور اہم معلومات کا تبادلہ شامل ہے ، ملزم الیاس سے چند روز کی تفتیش کے بعد ملزم کی نشاندہی پر سیکیورٹی اداروں نے واہگہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مزید چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours