کراچی: ناردرن بائی پاس پر محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 دہشت گرد مارے گئے۔

حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس پر کارروائی کی جس کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی علی رضا کے مطابق دونوں دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شیرخان گروپ کے مقامی کمانڈرتھے جنہوں نے 12 سے زائد پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا جب کہ ہلاک دہشت گرد ساجد کے سر کی قیمت 10 لاکھ اورظفرکے سرکی قیمت 5 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔




Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours