فیصل آباد: فیصل آباد میں حساس اداروں اور پولیس کی ٹیموں کے ٘مختلف علاقوں میں چھاپے کے دوران 3 مبینہ دہشت گردوں سمیت 6 مشکوک افراد گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔حساس اداروں سمیت پولیس کی مختلف ٹیموں نے دہشت گردوں کی موجودگی میں چنیوٹ بازار سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران تین مبینہ دہشت گردوں سمیت 6 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے تینوں دہشت گرد وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اور وزیرستان میں آپریشن کے دوران بھاگ کر فیصل آباد میں قیام پذیر تھے ۔ حساس ادارے اس کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours