کراچی.........کراچی عباسی شہید کے ڈائریکٹر فنائنس فرید الدین کو انسداددہشت گردی کی عدالت نے مزید ایک روز کے لیے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔رینجرز کی جانب سے ملزم فرید الدین کو 90روز تحویل میں مکمل ہوجانے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم فریدالدین عباسی شہید اسپتال میں ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پرتعینات ہے ،رینجرز لاء افسرنے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم فریدالدین کی جے آئی ٹی مرتب کرنی ہے جس کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع کردی۔ملزم فرید الدین کو 3جون کو 90روز پر جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیا گیا تھا اور 28اگست کو ملزم کی نشاندہی پر رضویہ قبرستان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours