گوجرانوالہ : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے پابندی کا وقت انتہائی کرب سے گزارا ، لیکن اس دوران صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ، میرا نوجوان کھلاڑیوں کو سبق ہے کہ جو غلطی میں نے کی ہے وہ اسے نہ دہرائیں اور صرف اور صرف کھیل پر دھیان رکھیں ۔ جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ ان کی کرکٹ ٹیم میں واپسی سے متعلق پی سی بی سے بات چیت چل رہی ہے جس میں پی سی بی نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں فی الحال اپنی فٹنس پر توجہ دوں اور چھوٹے میچز کھیلوں ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے چھوٹے میچز کھیلنے شروع کر دئیے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی فارم میں آجائوں گا اور پہلے سے بہتر کھیل کر قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔ جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں سیالکوٹ اور شیخوپورہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں محمد آصف نے شیخوپورہ کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے نمائندگی کی ۔ میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین سٹیڈیم میں موجود تھے ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours