پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے پشاور کے لئے ناظم اور نائب ناظم کے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختوا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور کے لئے ناظم اور نائب ناظم کے ناموں کے لئے ناموں پر اتفاق کے لئے طویل مشاورت کی گئی جس میں ناظم کے لئے محمد عاصم خان جب کہ نائب ناظم کے لئے یونس ظہیر کے ناموں پر اتفاق کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے یونس ظہیر کی دوہری شہریت کے باعث قاسم علی شاہ کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
دوسری جانب کونسلز اور یونین کونسلز کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جو دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا اور پھر ناظم اور نائب ناظم کا دوپہر ایک دوپہر ایک بجے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں ہو گا۔ اب تک 21 امیدواروں نے ناظم اور نائب ناظم کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق ناظمین اور نائب ناظمین کا انتخاب اوپن ڈویژن کے تحت ہو گا یعنی امیدواروں کا انتخاب کثرت رائے کی بنیاد پر ہو گا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours