لولی وڈ اسٹار شان شاہد نے سیف علی خان کی فلم ’فینٹم‘ کی حمایت کرنے پر اداکارہ ماورا حسین پر پاکستان میں پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔
حال ہی میں ریلیز بولی وڈ فلم ’فینٹم‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی تھی البتہ اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر اس فلم کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹ کی۔
ماورا کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو آزادی ہے کہ وہ اپنی رائے دے سکے جس کی وجہ سے وہ فلم ’فینٹم‘ کے خلاف نہیں۔
ماورا کے اس پیغام کے بعد انہیں ٹوئٹر پر لوگوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ماورا نے اپنی تمام ٹویٹس کو مٹا دیا۔
تاہم اداکار شان شاہد نے بھی ماورا کے ان پیغامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ ماورا پر پاکستان میں پابندی کا مطالبہ کیا جس کی حمایت کئی لوگوں نے کی۔
شان کی اس ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر پر ’بین ماورا‘ نامی ایک سلسلہ شروع ہوگیا جسے متعدد لوگوں نے استعمال کر کے ماورا کے خلاف پیغامات لکھے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours