لاہور........انجینئر نگ کونسل کے سالانہ انتخابات میں غیرحتمی نتائج کے مطابق انجینئر زگروپ کےصدارتی امیدوار جاوید فاروق قریشی7ہزار800ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں ایک لاکھ 26 ہزار ووٹوں میں سے 18ہزار 125 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 23 شہروں میں پولنگ کے لیے آٹھ سو چھ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے ۔ ان انتخابات میں انصاف گروپ کے امیدوار عبدالقادر شاہ 6 ہزار 200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ انتخابات میں ووٹنگ بائیو میٹرکس سٹسم کے تحت کی گئی ۔ حتمی نتائج کا اعلان ایک روز بعد کیا جائے گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours