بیجنگ: کبھی کبھی انسان کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے ہیں جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا ایسا ہی کچھ ہوا چین میں جہاں پاؤں تلے زمین نکلنے کا محاورہ سچ ثات ہوا اور بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں کے نیچے زمین اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد گڑھے میں جاگرے۔

چینی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جا سکتا ہے کہ چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے ایک بس اسٹاپ پر کچھ افراد بس کے انتظار میں کھڑے اور آپس کی گپ شپ میں مصروف تھے اور ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اگلے لمحے ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، اسی دوران اچانک زمین پھٹ پڑی اور پورا فرش زمین بوس ہوگیا اور اس پر کھڑے 4 افراد زمین سرکنے کے نتیجے میں بننے والے گڑھے میں گر گئے جب کہ ایک خاتون خود کو اسٹیل سے لٹک کر بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

زمین سرکنے سے گڑھے میں گرنے والے 4 افراد کو بچانے کے لیے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو بلا لیا گیا جس نے کچھ دیر کی کوشش کے بعد چاروں افراد کو نکال لیا جنہیں اس واقعے میں معمولی چوٹی آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق فرش کے بیٹھ جانے سے گڑھا 10 اسکوائر فٹ چوڑا اور 2 فٹ گہرا تھا تاہم اس حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours