ممبئی......سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی گھریلو ملازمہ نے کامبلی اور اُن کی اہلیہ پر تشدد کرنے اور تین دن تک گھر میں قید رکھنے کا الزام لگایا ہے ۔ ملازمہ نے سابق بھارتی کرکٹرونود کامبلی اور ان کی اہلیہ کےخلاف ایف آئی آردرج کرائی ہے۔ جس میں ملازمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ کامبلی اوران کی اہلیہ نے تنخواہ مانگنے پراسے تشدد کا نشانہ بنایا اور تین دن تک قید میں بھی رکھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بندرہ پولیس اسٹیشن میں ونود کامبلی اور ان کے اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours