لاہور: الیکشن سسٹم سے نالاں کپتان کو بالاخر لاہور کے انتخابی معرکے میں اترنا پڑا۔ این اے 122 میں سردار ایاز صادق کے مقابلے میں عبدالعلیم خان کو لانے کا اعلان کیا تو کارکنوں نے اعتراضات اٹھائے جس پر کپتان نے عبدالعلیم خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر اپنے ایک مضمون میں عمران خان نے کارکنوں کو علیم خان کی انتخابی مہم پھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کی ہے اور کارکنوں کو مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کا واسطہ بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علیم خان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے۔ وہ پارٹی کے لئے ہمیشہ فعال کردار ادا کرتے رہے۔ تحریک انصاف کو لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کا بھرپور مقابلہ کرنا ہے۔ عبدالعلیم خان کو ٹکٹ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ علیم خان گورنمنٹ کالج لاہور کے گریجویٹ ہیں۔ رئیل سٹیٹ کے کاروبار میں انہوں نے بھرپور محنت سے نمایاں کامیابی حاصل کی اور ہمیشہ پی ٹی آئی کے لئے دل کھول کر فنڈز فراہم کئے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ علیم خان لاہور میں بے سہارا بچوں کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔ 2013ء میں علیم خان، شعیب صدیقی اور میاں اسلم اقبال نے بھرپور انداز میں این اے 122 میں انتخابی مہم چلائی اور الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی ثابت کرنے کے لئے بھی کام کیا۔ چیئرمیں پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود علیم خان پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔ ایسے میں ان سے زیادہ اس حلقے میں کوئی موزوں امیدوار نہ تھا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours