کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت تیزی سے بہترہورہی ہے جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں جلد گھر منتقل کردیا جائے گا۔
لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کا معائنہ کرنے والی 18 رکنی میڈیکل ٹیم نے ان کی حالت میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہیں جلد ہی اسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل کے زخم بہتر ہونا شروع ہوگئے جب کہ انہیں کھانے کو نرم غذا بھی دی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ چہل قدمی بھی کرائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 18 اگست کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بہادرآباد کے علاقے میں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو نشانہ بنایا تھا جس میں ان کا ڈرائیورموقع پرجاں بحق اوروہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours