اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ واشنگٹن سے تعلقات اور شراکت داری خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔

ویزراعظم نواز شریف سے امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا تمام شعبوں میں پاکستان کا بڑا شراکت دار ہے اور پاکستان امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ واشنگٹن سے تعلقات اور شراکت داری خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اکتوبر میں دورہ امریکا کا منتظر ہوں۔

دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا، وزیر اعظم نوازشریف کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کی سوچ قابل قدر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت، دفاع، انسداد دہشت گردی اور توانائی میں دونوں ممالک تعاون کر رہے ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours