لاہور .....لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل کے 3ملزمان کو 8 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔لاہورمیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں قصور ویڈیو اسکینڈل کے 3 ملزمان تنزیل الرحمان ،عتیق اور وسیم کو پیش کیا گیا ۔پولیس نےتینوں ملزموں سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزموں کو 8ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔عدالت نے پولیس کو دیگر ملزموں کو بھی آئندہ سماعت پر ایک ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کی ، عدالت پہلے سے گرفتار 12 ملزموں کو 28 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرچکی ہے ۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours