لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیئے تاہم بھارت کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔
لاہورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے چانسز ففٹی ففٹی ہیں لیکن ہمیں اپنی بیلٹ ٹائٹ کرنے کی ضرورت ہے، بھارت کو سمجھنا چاہیئے کہ کرکٹ کھیلنے سے تعلقات بہترہوتے ہیں اورتناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے اس لئے بھارت کو دوطرفہ کرکٹ سیریزکے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے شائقین کرکٹ کے انتظار میں ہیں، ماضی میں تعلقات اچھے نہیں تھے توبھی کرکٹ ہوتی تھی تاہم اب سیاسی تعلقات ٹھیک نہ بھی ہوں تو کرکٹ روکنا اچھی بات نہیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوئی اگر وہ کھلے دل سےجرم کااعتراف کریں توشاید شائقین انہیں قبول کرلیں تاہم شائقین اورکرکٹرزبھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو پسند نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمدعامر،سلمان بٹ اور محمد آصف کی کارکردگی دیکھ کر انہیں میدان میں لانے کا فیصلہ کریں گے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours