مردان: پار ہوتی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
اسپیشل ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ذبیر اور ولید مردان کے علاقے ایران آباد پارہوتی پہنچے تو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours