اسلام آباد......یکم جنوری 2016سے بینک اکائونٹ کھولنے کے لیے بائیومیٹرک شناخت لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ایف آئی اے کی تجویز پر اسٹیٹ بینک نے کارروائی کا آغاز کردیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے کو آگاہ کردیاہے۔ ایف آئی اے نےبینک اکائونٹس کو بائیومیٹرک شناخت سے مشروط کرنے کی تجویز دی تھی۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جلیل احمد کی طرف سے دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ بائیومیٹرک شناخت سے مشتبہ اور بے نامی بینک اکائونٹس سے نجات میں مدد ملے گی ، ایف آئی اے نے اے ٹی ایم کو بھی بائیومیٹرک شناخت سے منسلک کرنے کی تجویز دی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours